4 رونے کا ایک وقت ہے اور ہنسنے کا ایک وقت ہے ۔غم کھانے کا ایک وقت ہے اور ناچنے کا ایک وقتہے۔
5 پتّھر پھینکنے کا ایک وقت ہے اور پتّھر بٹورنے کاایک وقت ہے ۔ہم آغوشی کا ایک وقت ہے اور ہم آغوشی سے بازرہنے کا ایک وقت ہے۔
6 حاصِل کرنے کا ایک وقت ہے اور کھو دینے کاایک وقت ہے۔رکھ چھوڑنے کا ایک وقت ہے اور پھینک دینے کا ایکوقت ہے۔
7 پھاڑنے کا ایک وقت ہے اور سِینے کا ایک وقتہے ۔چُپ رہنے کا ایک وقت ہے اور بولنے کا ایک وقتہے۔
8 مُحبّت کا ایک وقت ہے اور عداوت کا ایک وقتہے ۔جنگ کا ایک وقت ہے اور صُلح کا ایک وقت ہے۔
9 کام کرنے والے کو اُس سے جِس میں وہ مِحنت کرتا ہے کیا حاصِل ہوتا ہے؟۔
10 مَیں نے اُس سخت دُکھ کو دیکھا جو خُدانے بنی آدم کو دِیا ہے کہ وہ مشقّت میں مُبتلا رہیں۔