8 مُحبّت کا ایک وقت ہے اور عداوت کا ایک وقتہے ۔جنگ کا ایک وقت ہے اور صُلح کا ایک وقت ہے۔
9 کام کرنے والے کو اُس سے جِس میں وہ مِحنت کرتا ہے کیا حاصِل ہوتا ہے؟۔
10 مَیں نے اُس سخت دُکھ کو دیکھا جو خُدانے بنی آدم کو دِیا ہے کہ وہ مشقّت میں مُبتلا رہیں۔
11 اُس نے ہر ایک چِیز کو اُس کے وقت میں خُوب بنایا اور اُس نے ابدِیت کو بھی اُن کے دِل میں جاگُزِین کِیا ہے اِس لِئے کہ اِنسان اُس کام کو جو خُدا شرُوع سے آخِرتک کرتا ہے دریافت نہیں کرسکتا۔
12 مَیں یقِیناً جانتا ہُوں کہ اِنسان کے لِئے یِہی بِہترہے کہ خُوش وقت ہو اور جب تک جِیتا رہے نیکی کرے۔
13 اور یہ بھی کہ ہر ایک اِنسان کھائے اور پِئے اور اپنی ساری مِحنت سے فائِدہ اُٹھائے ۔ یہ بھی خُدا کی بخشِش ہے۔
14 اور مُجھ کو یقِین ہے کہ سب کُچھ جو خُدا کرتا ہے ہمیشہ کے لِئے ہے ۔ اُس میں کُچھ کمی بیشی نہیں ہو سکتی اورخُدا نے یہ اِس لِئے کِیا ہے کہ لوگ اُس کے حضُور ڈرتے رہیں۔