23 اور وہ اپنی بِیوی کے پاس گیا اور وہ حامِلہ ہُوئی اور اُس کے ایک بیٹا ہُؤا اور افرائِیم نے اُس کا نام بریعہ رکھّا کیونکہ اُس کے گھر پر آفت آئی تھی۔
24 (اور اُس کی بیٹی سراہ تھی جِس نے نشیب اور فراز کے بَیت حورو ن اور عُزّن سراہ کو بنایا)۔
25 اور اُس کا بیٹا رفح اور رسف بھی اور اُس کا بیٹا تلاح اورتلاح کا بیٹا تحن۔
26 تحن کا بیٹا لعدا ن ۔ لعدا ن کا بیٹا عمِّیہُود ۔عمِّیہُود کا بیٹا الِیسمع۔
27 الِیسمع کا بیٹا نُون ۔ نُون کا بیٹا یہُو سُوع۔
28 اور اُن کی مِلکِیّت اور بستیاں یہ تِھیں ۔ بیت ا یل اور اُس کے دیہات اور مشرِق کی طرف نعرا ن اور مغرِب کی طرف جزر اور اُس کے دیہات اورسِکم بھی اور اُس کے دیہات عزّہ اور اُس کے دیہات تک۔
29 اور بنی منسّی کی حُدُود کے پاس بَیت شا ن اور اُس کے دیہات ۔ تعناک اور اُس کے دیہات ۔ مجِدّو اور اُس کے دیہات ۔ دور اور اُس کے دیہات تھے ۔اِن میں یُوسف بِن اِسرا ئیل کے بیٹے رہتے تھے۔