۱-توارِیخ 4 URD

یہُودا ہ کی نسل

1 بنی یہُودا ہ یہ ہیں ۔ فار ص حصرو ن اور کرمی اور حُور اورسوبل۔

2 اور رِیایا ہ بِن سوبل سے یحت پَیدا ہُؤا اور یحت سے اخُومی اور لاہد پَیدا ہُوئے ۔ یہ صُرعتیوں کے خاندان ہیں۔

3 اور یہ عیطام کے باپ سے ہیں ۔ یزرعیل اور اِسمع اور اِدباس اور اُن کی بہن کا نام ہضل ا لفُو نی تھا۔

4 اور فنُوایل جدُور کا باپ اور عزر حُوسہ کا باپ تھا ۔ یہ اِفرا تہ کے پہلوٹھے حُور کے بیٹے ہیں ۔ جو بَیت لحم کا باپ تھا۔

5 اور تقُو ع کے باپ اشُور کی دو بِیویاں تِھیں حِیلا ہ اور نعرا ہ۔

6 اور نعرا ہ کے اُس سے اخُوسام اور حِفر اور تیمنی اور ہخستر ی پَیدا ہُوئے ۔ یہ نعرا ہ کے بیٹے تھے۔

7 اور حِیلا ہ کے بیٹے ضر ت اوریضُوآ ر اور اِتنان تھے۔

8 اور قُوض سے عنُوب اور ضوبیبہ اور حرُو م کے بیٹے آخرخَیل کے گھرانے پَیدا ہُوئے۔

9 اوریعبیض اپنے بھائِیوں سے مُعزّز تھا اور اُس کی ماں نے اُس کا نام یعبیض رکھّا کیونکہ کہتی تھی کہ مَیں نے غم کے ساتھ اُسے جنم دِیا۔

10 اور یعبیض نے اِسرائیل کے خُدا سے یہ دُعا کی آہ تُو مُجھے واقعی برکت دے اور میری حُدُود کو بڑھائے اور تیرا ہاتھ مُجھ پر ہو اور تُو مُجھے بدی سے بچائے تاکہ وہ میرے غم کا باعِث نہ ہو! اور جو اُس نے مانگا خُدا نے اُس کو بخشا۔

دُوسرے خاندانوں کی فہرِستیں

11 اور سُوخہ کے بھائی کلُو ب سے محِیر پَیدا ہُؤا جو اِستُو ن کا باپ تھا۔

12 اور اِستُو ن سے بَیت رِ فا اور فاسح اور عِیر نحس کا باپ تخِنّہ پَیدا ہُوئے ۔ یِہی رَیکہ کے لوگ ہیں۔

13 اور قنز کے بیٹے غُتنِئیل اورشِرایا ہ تھے اور غُتنِئیل کا بیٹا حتت تھا۔

14 اور معُوناتی سے عُفر ہ پَیدا ہُؤااور شِرایا ہ سے یُوآب پَیدا ہُؤا جو جی خراسیم کا باپ ہے کیونکہ وہ کارِیگر تھے۔

15 اور یفُنّہ کے بیٹے کالِب کے بیٹے یہ ہیں ۔ عِیرُو اور اَیلہ اور نعم اور بنی اَیلہ اور قنز۔

16 اور یہلّلئِیل کے بیٹے یہ ہیں ۔ زِیف اور زِیفہ ۔ تَیر یاہ اور اسری ایل۔

17 اور عزر ہ کے بیٹے یہ ہیں یتر اور مرد اور عِفر اور یلُو ن اور اُس کے بطن سے مریم اورسمّی اور اِستمُو ع کا باپ اِسبا ح پَیدا ہُوئے۔

18 اور اُس کی یہُودی بِیوی کے اُس سے جدُور کا باپ یرد اور شو کو کا باپ حِبر اور زنُو ح کا باپ یقُو تِیئل پَیدا ہُوئے اور فرعو ن کی بیٹی بِتیاہ کے بیٹے جِسے مرد نے بیاہ لِیا تھا یہ ہیں۔

19 اور ہُودِیاہ کی بِیوی نحم کی بہن کے بیٹے قعِیلہ جرمی کا باپ اور اِستمُو ع معکاتی تھے۔

20 اورسِیمو ن کے بیٹے یہ ہیں ۔ امنون اور رِنہّ بِن حنّان اور تِیلوناور یسعی کے بیٹے زوحِت اور بِن زوحِت تھے۔

سیلہ کی نسل

21 اورسیلہ بِن یہُودا ہ کے بیٹے یہ ہیں ۔ عیر لکہ کا باپ اور لعد ہ مریسہ کا باپ اور بَیت اشبِیع کے گھرانے جو بارِیک کتان کا کام کرتے تھے۔

22 اور یوقِیم اور کوزِیبا کے لوگ اور یُوآس اور شراف جو موآب کے درمِیان حُکمران تھے اور یسوبی لحم۔ یہ پُرانی توارِیخ ہے۔

23 یہ کُمہار تھے اور نتائِیم اور گدیر ا کے باشِندے تھے ۔ وہ وہاں بادشاہ کے ساتھ اُس کے کام کے لِئے رہتے تھے۔

شمعُون کی نسل

24 بنی شمعُون یہ ہیں ۔ نمُوایل اور یمِین ۔ یرِیب ۔ زارح ۔ ساؤُل۔

25 اور ساؤُل کا بیٹا سلُوم اور سلُوم کا بیٹا مِبسا م اور مِبسا م کا بیٹا مِشما ع۔

26 اور مِشما ع کے بیٹے یہ ہیں ۔ حمُوایل ۔ حمُوایل کا بیٹا زکُور ۔ زکُور کا بیٹاسِمعی۔

27 اورسِمعی کے سولہ بیٹے اور چھ بیٹیاں تِھیں لیکن اُس کے بھائِیوں کے بُہت اَولاد نہ ہُوئی اور اُن کے سب گھرانے بنی یہُودا ہ کی مانِند نہ بڑھے۔

28 اور وہ بِیرسبع اور مولاد ہ اور حصرسُوعا ل۔

29 اور بِلہا اور عضم اور تولاد۔

30 اور بتُوایل اور حُرمہ اور صِقلاج۔

31 اور بَیت مرکبو ت اور حصر سُوسِیم اور بَیت برا ئی اور شعرِیم میں رہتے تھے ۔ داؤُد کی سلطنت تک یِہی اُن کے شہر تھے۔

32 اور اُن کے گاؤں ۔ عَیطا م اور عَین اور رِمُّو ن اور توکن اور عسن ۔ یہ پانچ شہر تھے۔

33 اور اُن کے سب دیہات بھی جو بعل تک اُن شہروں کے آس پاس تھے ۔ یہ اُن کے رہنے کے مقام تھے اور اُن کے نسب نامے ہیں۔

34 اورمِسوبا ب یمِلیک اور یُوشہ بِن امصِیا ہ۔

35 اور یُو ایل اور یاہُو بِن یُوسیِبیا ہ بِن شِرایاہ بِنعسیئیل۔

36 اور اِلیُوعَینی اور یعقُوبہ اور یسُوخا یہ اور عسا یاہ اورعدیئیل اور یسِیمِئیل اور بِنایا ہ۔

37 اور زیزا بِن شِفعی بِن الوُّن بِن یدایا ہ بِنسِمر ی بِن سمعیا ہ۔

38 یہ جِن کے نام مذکُور ہُوئے اپنے اپنے گھرانے کے سردار تھےاور اِن کے آبائی خاندان بُہت بڑھے۔

39 اور وہ جدُور کے مدخل تک یعنی اُس وادی کے مشرِق تک اپنے گلّوں کے لِئے چراگاہ ڈُھونڈنے گئے۔

40 وہاں اُنہوں نے اچّھی اور سُتھری چراگاہ پائی اور مُلک وسِیع اور چَین اور سُکھ کی جگہ تھا کیونکہ حام کے لوگ قدِیم سے اُس میں رہتے تھے۔

41 اور وہ جِن کے نام لِکھے گئے ہیں شاہِ یہُودا ہ حِزقِیاہ کے ایّام میں آئے اور اُنہوں نے اُن کے پڑاؤ پر حملہ کِیا اور معُونِیم کو جو وہاں مِلے قتل کِیا اَیسا کہ وہ آج کے دِن تک نابُود ہیں اور اُن کی جگہ رہنے لگے کیونکہ اُن کے گلّوں کے لِئے وہاں چراگاہ تھی۔

42 اور اُن میں سے یعنی شمعُو ن کے بیٹوں میں سے پانچ سَو مَرد کوہِ شعِیر کو گئے اور یسعی کے بیٹے فلطیا ہ اور نعر یاہ اور رِفایا ہ اور عُزّی ایل اُن کے سردار تھے۔

43 اور اُنہوں نے اُن باقی عمالِیقیوں کو جو بچ رہے تھے قتل کِیا اور آج کے دِن تک وہِیں بسے ہُوئے ہیں۔

ابواب

1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29