۱-توارِیخ 27 URD

فَوجی اورمُلکی نظام

1 اور بنی اِسرائیل اپنے شُمار کے مُوافِق یعنی آبائی خاندانوں کے رئِیس اور ہزاروں اور سَیکڑوں کے سردار اور اُن کے مَنصبدار جو اُن فرِیقوں کے ہر امر میں بادشاہ کی خِدمت کرتے تھے جو سال کے سب مہِینوں میں ماہ بماہ آتے اور رُخصت ہوتے تھے ۔ ہر فرِیق میں چَوبِیس ہزار تھے۔

2 پہلے مہِینے کے پہلے فرِیق پر یسُوبعا م بِنزبدی ایل تھا اور اُس کے فرِیق میں چَوبِیس ہزار تھے۔

3 وہ بنی فارص میں سے تھا اورپہلے مہِینے کے لشکر کے سب سرداروں کارئِیس تھا۔

4 اور دُوسرے مہِینے کے فرِیق پر دُود ے اخُوحی تھااور اُس کے فرِیق میں مِقلو ت بھی سردار تھا اوراُس کے فرِیق میں چَوبِیس ہزار تھے۔

5 تِیسرے مہِینے کے لشکر کا خاص تِیسرا سرداریہوید ع کاہِن کا بیٹا بِنایا ہ تھا اور اُس کےفرِیق میں چَوبِیس ہزار تھے۔

6 یہ وہبِنایا ہ ہے جو تِیسوں میں زبردست اور اُنتِیسوں کے اُوپر تھا ۔ اُسی کے فرِیق میں اُسکا بیٹا عِمّیزباد بھی شامِل تھا۔

7 چَوتھے مہِینے کے لِئے یُوآ ب کا بھائی عسا ہیل تھااور اُس کے پِیچھے اُس کا بیٹا زبد یاہ تھا اور اُسکے فرِیق میں چَوبِیس ہزار تھے۔

8 پانچویں مہینے کے لِئے پانچواں سردار سمہُو ت اِزراخیتھا اور اُس کے فرِیق میں چَوبِیس ہزار تھے۔

9 چھٹے مہِینے کے لِئے چھٹا سردار تقُوعی عِقّیِس کا بیٹاعِیرا تھا اور اُس کے فرِیق میں چَوبِیس ہزارتھے۔

10 ساتویں مہِینے کے لِئے ساتواں سردار بنی اِفرائِیممیں سے فلُونی خلص تھا اور اُس کے فرِیقمیں چَوبِیس ہزار تھے۔

11 آٹھویں مہِینے کے لِئے آٹھواں سردار زارحیوںمیں سے حُوساتی سِبّکی تھا اور اُس کے فرِیقمیں چَوبِیس ہزار تھے۔

12 نویں مہِینے کے لِئے نواں سردار بِنیمینیوں میںسے عنتوتی ابیعزر تھا اور اُس کے فرِیق میںچَوبِیس ہزار تھے۔

13 دسویں مہِینے کے لِئے دسواں سردار زارحیوںمیں سے نطُوفاتی مہر ی تھا اور اُس کے فرِیقمیں چَوبِیس ہزار تھے۔

14 گیارھویں مہِینے کے لِئے گیارھواں سردار بنیافرائِیم میں سے فَرعاتونی بِنایا ہ تھا اور اُسکے فرِیق میں چَوبِیس ہزار تھے۔

15 بارھویں مہِینے کے لِئے بارھواں سردار غُتنی ایلیوںمیں سے نطُوفاتی خلدی تھا اور اُس کےفرِیق میں چَوبِیس ہزار تھے۔

اِسرائیل کے قبِیلوں کا نظم ونَسق

16 اور اِسرا ئیل کے قبِیلوں پررُوبِینیوں کا سردار الِیعزر بِن زِکر ی تھا ۔شمعُونیوں کا سفطیا ہ بِن معکہ۔

17 لاویوں کا حسبیا ہ بِن قمُوا یلہارُونیوں کا صدُو ق۔

18 یہُودا ہ کا الِیہُو جو داؤُ دکے بھائیوں میں سے تھا ۔اِشکار کا عُمر ی بِن مِیکاا یل۔

19 زبُولُون کا اِسماعیا ہ بِن عبد یاہنفتالی کا یرِیمو ت بِن عزر ی ایل۔

20 بنی افرائِیم کا ہُو سِیع بِن عزازیا ہ ۔منسّی کے آدھے قبِیلہ کا یُوایل بِن فِدا یاہ۔

21 جِلعا د میں منسّی کے آدھے قبِیلہ کا عِیدُو بِنزکر یاہ ۔بِنیمِین کا یعسی ایل بِن ابنیر۔

22 دان کا عزرا یل بِن یروحا م ۔ یہ اِسرا ئیل کے قبِیلوں کے سردار تھے۔

23 پر داؤُ دنے اُن کا شُمار نہیں کِیا تھا جو بِیس برس یا کم عُمر کے تھے کیونکہ خُداوند نے کہا تھا کہ مَیں اِسرا ئیل کو آسمان کے تاروں کی مانِند بڑھاؤُں گا۔

24 ضرُو یاہ کے بیٹے یُوآ ب نے گِننا تُو شرُوع کِیا پر ختم نہیں کِیا تھا کہ اِتنے میں اِسرا ئیل پر قہر نازِل ہُؤا اور نہ وہ تعداد داؤُ دبادشاہ کی توارِیخی تعدادوں میں درج ہُوئی۔

شاہی املاک کے مُختار

25 اور شاہی خزانوں پر عزماو ت بِن عدی ا یلمُقرّر تھااور کھیتوں اور شہروں اور گاؤں اور قلعوں کے خزانوںپر یہُونتن بِن عُزّیاہ تھا۔

26 اور کاشتکاری کے لِئے کھیتوں میں کام کرنےوالوں پر عزر ی بِن کلُوب تھا۔

27 اور انگُورِستانوں پرسِمعی راماتی تھا اور مَے کےذخِیروں کے لِئے انگُورِستانوں کی پَیداوار پرزبد ی شِفمی تھا۔

28 اور زَیتُون کے باغوں اور گُولر کے درختوں پرجونشیب کے مَیدانوں میں تھے بعل حنانجدری تھااور یُوآس تیل کے گوداموں پر۔

29 اور گائے بَیل کے گلّوں پر جو شارُو ن میںچرتے تھے سِطری شارُونی تھااورسافط بِن عدلی گائے بَیل کے اُن گلّوں پر تھا جووادیوں میں تھے۔

30 اور اُونٹوں پر اِسماعِیلی اوبِل تھااور گدھوں پر یحد یاہ مرُونوتی تھا۔

31 اور بھیڑ بکری کے ریوڑوں پر یازِیز ہاجِری تھا ۔ یہ سب داؤُ دبادشاہ کے مال پر مُقرّر تھے۔ داؤُد کے مُشِیر

32 اور داؤُ دکا چچا یُونتن مُشِیر اور دانِشمند اور مُنشی تھا اور یحی ایل بِن حکُمو نی شہزادوں کے ساتھ رہتا تھا۔

33 اور اخِیتُفل بادشاہ کا مُشِیر تھا اور حُوسی ارکی بادشاہ کا دوست تھا۔

34 اور اخِیتُفل سے نِیچے یہوید ع بِن بِنایا ہ اور ابِیاتر تھے اور شاہی فَوج کا سِپہ سالار یُوآب تھا۔

ابواب

1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29