10 تب خُداوند آکھڑا ہُؤا اور پہلے کی طرح پُکارا سموئیل ! سموئیل !سموئیل نے کہا فرما کیونکہ تیرا بندہ سُنتا ہے۔
11 خُداوند نے سموئیل سے کہا دیکھ مَیں اِسرا ئیل میں اَیسا کام کرنے پر ہُوں جِس سے ہر سُننے والے کے کان بھنّا جائیں گے۔
12 اُس دِن مَیں عیلی پر سب کُچھ جو مَیں نے اُس کے گھرانے کے حق میں کہا ہے شرُوع سے آخِر تک پُورا کرُوں گا۔
13 کیونکہ مَیں اُسے بتا چُکا ہُوں کہ مَیں اُس بدکاری کے سبب سے جِسے وہ جانتا ہے ہمیشہ کے لِئے اُس کے گھر کا فَیصلہ کرُوں گا کیونکہ اُس کے بیٹوں نے اپنے اُوپر لَعنت بُلائی اور اُس نے اُن کو نہ روکا۔
14 اِسی لِئے عیلی کے گھرانے کی بابت مَیں نے قَسم کھائی کہ عیلی کے گھرانے کی بدکاری نہ تو کبھی کِسی ذبِیحہ سے صاف ہو گی نہ ہدیہ سے۔
15 اور سموئیل صُبح تک لیٹا رہا ۔ تب اُس نے خُداوند کے گھر کے دروازے کھولے اور سموئیل عیلی پر رویا ظاہِر کرنے سے ڈرا۔
16 تب عیلی نے سموئیل کو بُلا کر کہا اَے میرے بیٹے سموئیل !اُس نے کہا مَیں حاضِر ہُوں۔