رُومِیوں 16:17-23 URD

17 اب اَے بھائِیو! مَیں تُم سے اِلتماس کرتا ہُوں کہ جو لوگ اُس تعلِیم کے برخِلاف جو تُم نے پائی پُھوٹ پڑنے اور ٹھوکر کھانے کا باعِث ہیں اُن کو تاڑ لِیا کرو اور اُن سے کنارہ کِیا کرو۔

18 کیونکہ اَیسے لوگ ہمارے خُداوند مسِیح کی نہیں بلکہ اپنے پیٹ کی خِدمت کرتے ہیں اور چِکنی چُپڑی باتوں سے سادہ دِلوں کو بہکاتے ہیں۔

19 کیونکہ تُمہاری فرمانبرداری سب میں مشہُور ہو گئی ہے اِس لِئے مَیں تُمہارے بارے میں خُوش ہُوں لیکن یہ چاہتا ہُوں کہ تُم نیکی کے اِعتبار سے دانا بن جاؤ اور بدی کے اِعتبار سے بھولے بنے رہو۔

20 اور خُدا جو اِطمِینان کا چشمہ ہے شَیطان کو تُمہارے پاؤں سے جلد کُچلوا دے گا ۔ہمارے خُداوند یِسُوع مسِیح کا فضل تُم پر ہوتا رہے۔

21 میراہم خِدمت تِیمُتِھیُس اور میرے رِشتہ دار لُوکِیُس اور یاسو ن اور سوسِپطرُ س تُمہیں سلام کہتے ہیں۔

22 اِس خَط کا کاتِب ترتِیُس تُم کو خُداوند میں سلام کہتا ہے۔

23 گیُس میرا اور ساری کلِیسیا کا مِہمان دار تُمہیں سلام کہتا ہے ۔ اِراستُس شہر کا خزانچی اور بھائی کوارتُس تُم کو سلام کہتے ہیں۔