19 اور ےُوحنّا کی گواہی یہ ہے کہ جب یہُودِیوں نے یروشلِیم سے کاہِن اور لاوی یہ پُوچھنے کو اُس کے پاس بھیجے کہ تُو کَون ہے؟۔
20 تو اُس نے اِقرار کِیا اور اِنکار نہ کِیا بلکہ اِقرار کِیا کہ مَیں تو مسِیح نہیں ہُوں۔
21 اُنہوں نے اُس سے پُوچھا پِھر کَون ہے؟ کیا تُو ایلیّاہ ہے؟اُس نے کہا مَیں نہیں ہُوں ۔کیا تُو وہ نبی ہے؟اُس نے جواب دِیا کہ نہیں۔
22 پس اُنہوں نے اُس سے کہا پِھر تُو ہے کَون؟ تاکہ ہم اپنے بھیجنے والوں کو جواب دیں ۔ تُو اپنے حق میں کیا کہتا ہے؟۔
23 اُس نے کہا مَیں جَیسا یسعیا ہ نبی نے کہا ہےبیابان میں ایک پُکارنے والے کی آواز ہُوں کہ تُمخُداوند کی راہ کو سِیدھا کرو۔
24 یہ فرِیسِیوں کی طرف سے بھیجے گئے تھے۔
25 اُنہوں نے اُس سے یہ سوال کِیا کہ اگر تُو نہ مسِیح ہے نہ ایلیّاہ نہ وہ نبی تو پِھر بپتِسمہ کیوں دیتا ہے؟۔