4 اور اگر وہ عَورت ہو تو تیری ٹھہرائی ہُوئی قِیمتتِیس مِثقال ہوں۔
5 اور اگر پانچ برس سے لے کر بِیس برس تک کی عُمرہو تو تیری ٹھہرائی ہُوئی قِیمت مَرد کے لِئےبِیس مِثقال۔اور عَورت کے لِئے دس مِثقال ہوں۔
6 پر اگر عُمر ایک مہِینے سے لے کر پانچ برس تک کیہو تو لڑکے کے لِئے چاندی کی پانچ مِثقال۔اور لڑکی کے لِئے چاندی کی تِین مِثقال ٹھہرائی جائیں۔
7 اور اگر ساٹھ برس سے لے کر اُوپر اُوپر کی عُمر ہو تومَرد کے لِئے پندرہ مِثقال۔اور عَورت کے لِئے دس مِثقال مُقرّر ہوں۔
8 پر اگر کوئی تیرے اندازہ کی نِسبت کم مقدُور رکھتا ہو تو وہ کاہِن کے سامنے حاضِر کِیا جائے اور کاہِن اُس کی قِیمت ٹھہرائے یعنی جِس شخص نے مَنّت مانی ہے اُس کی جَیسی حَیثِیّت ہو وَیسی ہی قِیمت کاہِن اُس کے لِئے ٹھہرائے۔
9 اور اگر وہ مَنّت کِسی اَیسے جانور کی ہے جِس کی قُربانی لوگ خُداوند کے حضُور چڑھایا کرتے ہیں تو جو جانور کوئی خُداوند کی نذر کرے وہ پاک ٹھہرے گا۔
10 وہ اُسے پِھر کِسی طرح نہ بدلے ۔ نہ تو اچھّے کے عِوض بُرا دے اور نہ بُرے کے عِوض اچھّا دے اور اگر وہ کِسی حال میں ایک جانور کے بدلے دُوسرا جانور دے تو وہ اور اُس کا بدل دونوں پاک ٹھہریں گے۔