1 پِھر خُداوند کا کلام مُجھ پر نازِل ہُؤا۔
2 کہ اَے آدم زاد! یروشلیِم کو اُس کے نفرتی کاموں سے آگاہ کر۔
3 اور کہہ خُداوند خُدا یروشلیِم سے یُوں فرماتا ہے کہتیری وِلادت اور تیری پَیدایش کنعا ن کی سرزمِین کی ہے۔ تیرا باپ امُوری تھا اور تیری ماں حِتّی تھی۔
4 اور تیری پَیدایش کا حال یُوں ہے کہ جِس دِن تُو پَیداہُوئی تیری ناف کاٹی نہ گئی اور نہ صفائی کے لِئے تُجھے پانی سے غُسل مِلا اور نہ تُجھ پر نمک مَلا گیا اور تُو کپڑوں میں لپیٹی نہ گئی۔