1 پِھر خُداوند کا کلام مُجھ پر نازِل ہُؤا۔
2 کہ اَے آدم زاد تُو صُور پر نَوحہ شرُوع کر۔
3 اور صُور سے کہہ تُجھے جِس نے سمُندر کے مدخل میں جگہ پائی اور بُہت سے بحری مُمالِک کے لوگوں کے لِئے تِجارت گاہ ہے خُداوند خُدا یُوں فرماتا ہے کہاَے صُور تُو کہتا ہے میرا حُسن کامِل ہے۔
4 تیری سرحدّیں سمُندر کے درمِیان ہیں ۔تیرے مِعماروں نے تیری خُوش نُمائی کو کامِلکِیا ہے۔
5 اُنہوں نے سنِیر کے سرووں سے تیرے جہازوںکے تختے بنائےاور لُبنا ن سے دیودار کاٹ کر تیرے لِئے مستُولبنائے۔
6 بسن کے بلُوط سے ڈانڈ بنائےاور تیرے تختے جزائرِ کتِّیِم کے صنوبر سے ہاتھیدانت جڑ کر تیّار کِئے گئے۔