حِزقی ایل 31:6-12 URD

6 ہوا کے سب پرِندے اُس کی شاخوں پر اپنےگھونسلے بناتے تھےاور اُس کی ڈالِیوں کے نِیچے سب دشتی حَیوانبچّے دیتے تھےاور سب بڑی بڑی قَومیں اُس کے سایہ میںبستی تِھیں۔

7 یُوں وہ اپنی بزُرگی میںاپنی ڈالِیوں کی درازی کے سبب سے خُوش نُما تھاکیونکہ اُس کی جڑوں کے پاس پانی کی کثرتتھی۔

8 خُدا کے باغ کے دیودار اُسے چُھپا نہ سکے ۔سرو اُس کی شاخوں اور چنار اُس کی ڈالِیوں کےبرابر نہ تھےاور خُداکے باغ کا کوئی درخت خُوب صُورتیمیں اُس کی مانِند نہ تھا۔

9 مَیں نے اُس کی ڈالِیوں کی فراوانی سے اُسے حُسن بخشایہاں تک کہ عدن کے سب درختوں کو جو خُداکے باغ میں تھے اُس پر رشک آتا تھا۔

10 اِس لِئے خُداوند خُدا یُوں فرماتا ہے کہ چُونکہ اُس نے آپ کو بُلند اور اپنی چوٹی کو گھنی شاخوں کے درمِیان اُونچا کِیا اور اُس کے دِل میں اُس کی بُلندی پر غرُور سمایا۔

11 اِس لِئے مَیں اُس کو قَوموں میں سے ایک زبردست کے حوالہ کر دُوں گا ۔ یقِیناً وہ اُس کا فَیصلہ کرے گا ۔ مَیں نے اُسے اُس کی شرارت کے سبب سے نِکال دِیا۔

12 اور اجنبی لوگ جو قَوموں میں سے ہَیبت ناک ہیں اُسے کاٹ ڈالیں گے اور پھینک دیں گے ۔ پہاڑوں اور سب وادِیوں پر اُس کی شاخیں گِر پڑیں گی اور زمِین کی سب نہروں کے آس پاس اُس کی ڈالِیاں توڑی جائیں گی اور رُویِ زمِین کے سب لوگ اُس کے سایہ سے نِکل جائیں گے اور اُسے چھوڑ دیں گے۔