غزلُ الغزلات 3:1-7 URD

1 مَیں نے رات کو اپنے پلنگ پر اُسے ڈُھونڈا جومیری جان کا پِیارا ہے۔مَیں نے اُسے ڈُھونڈا پر نہ پایا۔

2 اب مَیں اُٹھوں گی اور شہر میں پِھرُوں گی۔کُوچوں میں اور بازاروں میںاُس کو ڈھُونڈُونگی جو میری جان کا پِیارا ہے۔مَیں نے اُسے ڈھُونڈا پر نہ پایا۔

3 پہرے والے جو شہر میں پِھرتے ہیں مُجھے مِلے۔مَیں نے پُوچھا کیا تُم نے اُسے دیکھا جو میری جان کاپِیاراہے؟

4 ابھی مَیں اُن سے تھوڑا ہی آگے بڑھی تھیکہ میری جان کا پِیارا مُجھے مِل گیا۔مَیں نے اُسے پکڑ رکھّا اور اُسے نہ چھوڑاجب تک کہ مَیں اُسے اپنی ماں کے گھرمیںاور اپنی والدِہ کے خَلوت خانہ میں نہ لے گئی۔

5 اَے یروشلِیم کی بیٹیو!مَیں تُم کو غزالوں اور مَیدان کی ہرنِیوں کی قَسم دیتی ہُو ںکہ تُم میرے پِیارے کو نہ جگاؤ نہ اُٹھاؤجب تک کہ وہ اُٹھنا نہ چاہے۔

6 یہ کَون ہے جو مُر اور لُبان سےاور سَوداگروں کے تمام عِطروں سے مُعطّر ہوکربیابان سے دُھوئیں کے سُتُون کی مانِند چلا آتاہے؟

7 دیکھو یہ سُلیما ن کی پالکی ہے۔جِس کے ساتھ اِسرائیلی بہادُروں میں سےساٹھ پہلوان ہیں۔