نَوحہ 3 URD

سزااور اُمّید

1 1مَیں ہی وہ شخص ہُوں جِس نے اُس کے غضب کےعصا سے دُکھ پایا۔

2 وہ میرا رہبر ہُؤا اور مُجھے رَوشنی میں نہیں بلکہ تارِیکیمیں چلایا۔

3 یقِیناً اُس کا ہاتھ دِن بھر میری مُخالفت کرتا رہا۔

4 اُس نے میرا گوشت اور چمڑا خُشک کر دِیا اور میریہڈِّیاں توڑ ڈالِیں۔

5 اُس نے میرے اِردگِرد دِیوار کھینچی اور مُجھےتلخی و مشقّت سے گھیر لِیا۔

6 اُس نے مُجھے مُدّتِ دراز کے مُردوں کی مانِند تارِیکمکانوں میں رکھّا۔

7 اُس نے میرے گِرد اِحاطہ بنا دِیا کہ مَیں باہر نہیںنِکل سکتا اُس نے میری زنجِیر بھاری کر دی

8 بلکہ جب مَیں پُکارتا اور دُہائی دیتا ہُوں تو وہ میریفریاد نہیں سُنتا

9 اُس نے تراشے ہُوئے پتّھروں سے میرےراستے بند کر دِئے۔ اُس نے میری راہیں ٹیڑھیکر دِیں۔

10 وہ میرے لِئے گھات میں بَیٹھا ہُؤا رِیچھ اور کمِین گاہکا شیرِ بَبر ہے۔

11 اُس نے میری راہیں کج کر دِیں اور مُجھے ریزہ ریزہکر کے برباد کردیا

12 اُس نے اپنی کمان کھینچی اور مُجھے اپنے تِیروں کانِشانہ بنایا۔

13 اُس نے اپنے ترکش کے تِیروں سے میرےگُردوں کو چھیدڈالا۔

14 مَیں اپنے سب لوگوں کے لِئے مضحکہ اور دِن بھراُن کاراگ ہُوں

15 اُس نے مُجھے تلخی سے بھر دِیا اور ناگدَونے سےمدہوش کِیا۔

16 اُس نے سنگریزوں سے میرے دانت توڑے اورمُجھے خاکِسترمیں لِٹایا۔

17 تُو نے میری جان کو سلامتی سے دُور کر دِیا ۔ مَیںخُوش حالی کو بُھول گیا۔

18 اور مَیں نے کہا مَیں ناتوان ہُؤا اور خُداوند سےمیری اُمّید جاتی رہی۔

19 میرے دُکھ کا خیال کر ۔ میری مُصِیبت یعنی تلخی اورناگدَونے کو یاد کر۔

20 اِن باتوں کی یاد سے میری جان مُجھ مَیں بیتاب ہے۔

21 مَیں اِس پر سوچتا رہتا ہُوں ۔ اِسی لِئے مَیںاُمّیدوارہُوں

22 یہ خُداوند کی شفقت ہے کہ ہم فنا نہیں ہُوئے کیونکہاُس کی رحمت لازوال ہے۔

23 وہ ہر صُبح تازہ ہے ۔ تیری وفاداری عظِیم ہے۔

24 میری جان نے کہا میرا بخرہ خُداوند ہے اِس لِئےمیری اُمّید اُسی سے ہے۔

25 خُداوند اُن پر مِہربان ہے جو اُس کے مُنتظِر ہیں ۔اُس جان پر جو اُس کی طالِب ہے۔

26 یہ خُوب ہے کہ آدمی اُمّیدوار رہے اور خاموشیسے خُداوندکی نجات کا اِنتظار کرے۔

27 آدمی کے لِئے بِہتر ہے کہ اپنی جوانی کے ایّام میںفرماں برداری کرے۔

28 وہ تنہا بَیٹھے اور خاموش رہے کیونکہ یہ خُدا ہی نےاُس پر رکھّا ہے۔

29 وہ اپنا مُنہ خاک پر رکھّے کہ شاید کُچھ اُمّیدکی صُورتنِکلے۔

30 وہ اپنا گال اُس کی طرف پھیر دے جو اُسے طمانچہمارتاہے اور ملامت سے خُوب سیر ہو۔

31 کیونکہ خُداوند ہمیشہ کے لِئے ردّ نہ کرے گا۔

32 کیونکہ اگرچہ وہ دُکھ دے تَو بھی اپنی شفقت کیفراوانی سے رحم کرے گا۔

33 کیونکہ وہ بنی آدم پر خُوشی سے دُکھ مُصِیبت نہیںبھیجتا۔

34 رُویِ زمِین کے سب قَیدیوں کو پامال کرنا۔

35 حق تعالیٰ کے حضُور کِسی اِنسان کی حق تلفی کرنا

36 اور کِسی آدمی کا مُقدّمہ بِگاڑنا خُداوند دیکھ نہیں سکتا ۔

37 وہ کَون ہے جِس کے کہنے کے مُطابِق ہوتا ہےحالانکہ خُداوند نہیںفرماتا؟

38 کیا بھلائی اور بُرائی حق تعالیٰ ہی کے حُکم سےنہیں ہے؟

39 پس آدمی جِیتے جی کیوں شِکایت کرے جبکہ اُسےگُناہوں کی سزا مِلتی ہو؟

40 ہم اپنی راہوں کو ڈُھونڈیں اور جانچیں اور خُداوندکی طرف پِھریں۔

41 ہم اپنے ہاتھوں کے ساتھ دِلوں کو بھی خُدا کے حضُورآسمان کی طرف اُٹھائیں۔

42 ہم نے خطا اور سرکشی کی ۔ تُو نے مُعاف نہیں کِیا۔

43 تُو نے ہم کو قہر سے ڈھانپا اور رگیدا ۔ تُو نے قتل کِیااور رحم نہ کِیا۔

44 تُو بادِلوں میں مستُور ہُؤا تاکہ ہماری دُعا تُجھ تکنہ پُہنچے۔

45 تُو نے ہم کو اقوام کے درمِیان کُوڑے کرکٹ اورنجاست سا بنادِیا

46 ہمارے سب دُشمن ہم پر مُنہ پسارتے ہیں۔

47 خَوف و دہشت اور وِیرانی و ہلاکت نے ہم کو آ دبا یا۔

48 میری دُخترِ قَوم کی تباہی کے باعِث میری آنکھوںسے آنسُوؤں کی نہریں جاری ہیں۔

49 میری آنکھیں اشکبار ہیں اور تھمتی نہیں ۔ اُن کوآرام نہیں۔

50 جب تک خُداوند آسمان پر سے نظر کر کے نہ دیکھے ۔

51 میری آنکھیں میرے شہر کی سب بیٹِیوں کے لِئےمیری جان کو آزُردہ کرتی ہیں۔

52 میرے دُشمنوں نے بے سبب مُجھے پرِندہ کیمانِند رگیدا۔

53 اُنہوں نے چاہِ زِندان میں میری جان لینے کومُجھ پرپتّھررکھّا

54 پانی میرے سر سے گُذر گیا ۔ مَیں نے کہا مَیں مَر مِٹا

55 اَے خُداوند مَیں نے تہِ زِندان سے تیرے نامکی دُہائی دی۔

56 تُو نے میری آواز سُنی ہے ۔ میری آہ و فریاد سےاپناکان بند نہ کر۔

57 جِس روز مَیں نے تُجھے پُکارا تُو نزدِیک آیا اورتُونے فرمایا کہ ہِراسان نہ ہو۔

58 اَے خُداوند تُو نے میری جان کی حِمایت کی اوراُسے چُھڑایا۔

59 اَے خُداوند تُو نے میری مظلُومی دیکھی ۔ میرااِنصاف کر۔

60 تُو نے میرے خِلاف اُن کے تمام اِنتقام اور سبمنصُوبوں کو دیکھا ہے۔

61 اَے خُداوند تُو نے میرے خِلاف اُن کی ملامتاور اُن کے سب منصُوبوں کو سُنا ہے۔

62 جو میری مُخالفت کو اُٹھے اُن کی باتیں اور دِنبھرمیری مُخالفت میں اُن کے منصُوبے۔

63 اُن کی نشِست و برخاست کو دیکھ کہ مَیں ہی اُن کاراگ ہُوں

64 اَے خُداوند اُن کے اعمال کے مُطابِق اُن کوبدلہ دے۔

65 اُن کو کور دِل بنا کہ تیری لَعنت اُن پر ہو۔

66 قہر سے اُن کو رگید اور رُویِ زمِین سے نیست و نابُودکردے

ابواب

1 2 3 4 5