4 شِیر خوار کی زُبان پِیاس کے مارے تالُو سے جا لگی ۔بچّے روٹی مانگتے ہیں لیکن اُن کو کوئی نہیں دیتا۔
5 جو ناز پروردہ تھے گلِیوں میں تباہ حال ہیں۔جو بچپن سے ارغوان پوش تھے مزبلوں پرپڑے ہیں
6 کیونکہ میری دُخترِ قَوم کی بدکرداری سدُو م کے گُناہسے بڑھ کرہےجو ایک لمحہ میں برباد ہُؤا اور کِسی کے ہاتھ اُس پردراز نہہُوئے۔
7 اُس کے شُرفا برف سے زِیادہ صاف اور دُودھسے سفید تھے۔اُن کے بدن مُونگے سے زِیادہ سُرخ تھے ۔ اُنکی جھلک نِیلم کی سی تھی۔
8 اب اُن کے چِہرے سِیاہی سے بھی کالے ہیں ۔ وہ بازارمیں پہچانے نہیں جاتے۔اُن کا چمڑا ہڈِّیوں سے سٹا ہے ۔ وہ سُوکھ کر لکڑیساہو گیا۔
9 تلوار سے قتل ہونے والے بھُوکوں مَرنے والوںسے بِہترہیںکیونکہ یہ کھیت کا حاصِل نہ مِلنے سے کُڑھ کر ہلاکہوتے ہیں
10 رحم دِل عَورتوں کے ہاتھوں نے اپنے بچّوں کو پکایا ۔میری دُخترِ قَوم کی تباہی میں وُہی اُن کی خُوراکہُوئے۔