1 اور جب داؤُ داپنے محلّ میں رہنے لگا تو اُس نے ناتن نبی سے کہا مَیں تو دیودار کے محلّ میں رہتا ہُوں پرخُداوند کے عہد کا صندُوق خَیمہ میں ہے۔
2 ناتن نے داؤُ دسے کہا کہ جو کُچھ تیرے دِل میں ہے سو کر کیونکہ خُدا تیرے ساتھ ہے۔
3 اور اُسی رات اَیسا ہُؤا کہ خُدا کا کلام ناتن پر نازِل ہُؤا کہ۔
4 جا کر میرے بندہ داؤُ دسے کہہ کہ خُداوند یُوں فرماتاہے کہ تُو میرے رہنے کے لِئے گھر نہ بنانا۔
5 کیونکہ جب سے مَیں بنی اِسرائیل کو نِکال لایا آج کے دِن تک مَیں نے کِسی گھر میں سکُونت نہیں کی بلکہ خَیمہ بہ خَیمہ اور مسکن بہ مسکن پِھرتا رہا ہُوں۔
6 اُن جگہوں میں جہاں جہاں مَیں سارے اِسرا ئیل کے ساتھ پِھرتا رہا کیا مَیں نے اِسرائیلی قاضیوں میں سے جِن کومَیں نے حُکم کِیا تھا کہ میرے لوگوں کی گلّہ بانی کریں کِسی سے ایک حرف بھی کہا کہ تُم نے میرے لِئے دیودارکا گھر کیوں نہیں بنایا؟۔