32 اور وہ جب تک سُلیما ن یروشلیِم میں خُداوند کا گھر بنوا نہ چُکا گِیت گا گا کر خَیمۂِ اِجتماع کے مسکن کے سامنے خِدمت کرتے رہے اور اپنی اپنی باری کے مُوافِق اپنے کام پر حاضِر رہتے تھے۔
33 اور جو حاضِر رہتے تھے وہ اور اُن کے بیٹے یہ ہیں ۔قِہاتیوں کی اَولاد میں سے ہَیما ن گوّیا بِن یُوایل بِن سمُوا یل۔
34 بِن اِلقانہ بِن یرو حام ۔ بِن اِلی ایل بن تُوح۔
35 بِن صُو ف بِن اِلقانہ بِن محت بِن عماسی۔
36 بِن اِلقانہ بِن یُوایل بِن عزریا ہ بِن صفنیا ہ۔
37 بِن تحت بِن اِسِّیر بِن ابی آسف بِن قورح۔
38 بِن اِضہار بِن قِہا ت بِن لاو ی بِن اِسرا ئیل۔