۱-سموئیل 2:4-10 URD

4 زورآوروں کی کمانیں ٹُوٹ گِئیںاور جو لڑکھڑاتے تھے وہ قُوّت سے کمربستہ ہُوئے۔

5 وہ جو آسُودہ تھے روٹی کی خاطِر مزدُوربنےاور جو بُھوکے تھے اَیسے نہ رہےبلکہ جو بانجھ تھی اُس کے سات ہُوئےاور جِس کے پاس بُہت بچّے ہیں وہ گُھلتی جاتی ہے ۔

6 خُداوند مارتا ہے اور جِلاتا ہے۔وُہی قبر میں اُتارتا اور اُس سے نِکالتا ہے۔

7 خُداوند مِسکِین کر دیتا اور دَولت مند بناتا ہے۔وُہی پست کرتا اور سرفراز بھی کرتا ہے۔

8 وہ غرِیب کو خاک پر سے اُٹھاتااور کنگال کو گُھورے میں سے نِکال کھڑا کرتا ہےتاکہ اِن کو شاہزادوں کے ساتھ بِٹھائےاور جلال کے تخت کے وارِث بنائےکیونکہ زمِین کے سُتُون خُداوند کے ہیں۔اُس نے دُنیا کو اُن ہی پر قائِم کِیا ہے۔

9 وہ اپنے مُقدّسوں کے پاؤں کو سنبھالے رہے گاپر شرِیر اندھیرے میں خاموش کِئے جائیں گےکیونکہ قُوّت ہی سے کوئی فتح نہیں پائے گا۔

10 جو خُداوند سے جھگڑتے ہیں وہ ٹُکڑے ٹُکڑے کردِئے جائیں گے۔وہ اُن کے خِلاف آسمان میں گرجے گا۔خُداوند زمِین کے کناروں کا اِنصاف کرے گا۔وہ اپنے بادشاہ کو زوربخشے گااور اپنے ممسُوح کے سِینگ کو بُلند کرے گا۔