اعمال 2:17-23 UGV

17 ’اللہ فرماتا ہے کہ آخری دنوں میںمَیں اپنے روح کو تمام انسانوں پر اُنڈیل دوں گا۔تمہارے بیٹے بیٹیاں نبوّت کریں گے،تمہارے نوجوان رویائیں اورتمہارے بزرگ خواب دیکھیں گے۔

18 اُن دنوں میںمَیں اپنے روح کو اپنے خادموں اور خادماؤں پر بھی اُنڈیل دوں گا،اور وہ نبوّت کریں گے۔

19 مَیں اوپر آسمان پر معجزے دکھاؤں گااور نیچے زمین پر الٰہی نشان ظاہر کروں گا،خون، آگ اور دھوئیں کے بادل۔

20 سورج تاریک ہو جائے گا،چاند کا رنگ خون سا ہو جائے گا،اور پھر رب کا عظیم اور جلالی دن آئے گا۔

21 اُس وقت جو بھی رب کا نام لے گانجات پائے گا۔‘

22 اسرائیل کے مردو، میری بات سنیں! اللہ نے آپ کے سامنے ہی عیسیٰ ناصری کی تصدیق کی، کیونکہ اُس نے اُس کے وسیلے سے آپ کے درمیان عجوبے، معجزے اور الٰہی نشان دکھائے۔ آپ خود اِس بات سے واقف ہیں۔

23 لیکن اللہ کو پہلے ہی علم تھا کہ کیا ہونا ہے، کیونکہ اُس نے خود اپنی مرضی سے مقرر کیا تھا کہ عیسیٰ کو دشمن کے حوالے کر دیا جائے۔ چنانچہ آپ نے بےدین لوگوں کے ذریعے اُسے صلیب پر چڑھوا کر قتل کیا۔