اعمال 28:23-29 UGV

23 چنانچہ اُنہوں نے ملنے کا ایک دن مقرر کیا۔ جب یہودی دوبارہ اُس جگہ آئے جہاں پولس رہتا تھا تو اُن کی تعداد بہت زیادہ تھی۔ صبح سے لے کر شام تک اُس نے اللہ کی بادشاہی بیان کی اور اُس کی گواہی دی۔ اُس نے اُنہیں موسیٰ کی شریعت اور نبیوں کے حوالہ جات پیش کر کر کے عیسیٰ کے بارے میں قائل کرنے کی کوشش کی۔

24 کچھ تو قائل ہو گئے، لیکن باقی ایمان نہ لائے۔

25 اُن میں نااتفاقی پیدا ہوئی تو وہ چلے گئے۔ جب وہ جانے لگے تو پولس نے اُن سے کہا، ”روح القدس نے یسعیاہ نبی کی معرفت آپ کے باپ دادا سے ٹھیک کہا کہ

26 جا، اِس قوم کو بتا، ’تم اپنے کانوں سے سنو گےمگر کچھ نہیں سمجھو گے،تم اپنی آنکھوں سے دیکھو گےمگر کچھ نہیں جانو گے۔

27 کیونکہ اِس قوم کا دل بےحس ہو گیا ہے۔وہ مشکل سے اپنے کانوں سے سنتے ہیں،اُنہوں نے اپنی آنکھوں کو بند کر رکھا ہے،ایسا نہ ہو کہ وہ اپنی آنکھوں سے دیکھیں،اپنے کانوں سے سنیں،اپنے دل سے سمجھیں،میری طرف رجوع کریںاور مَیں اُنہیں شفا دوں‘۔“

28 پولس نے اپنی بات اِن الفاظ سے ختم کی، ”اب جان لیں کہ اللہ کی طرف سے یہ نجات غیریہودیوں کو بھی پیش کی گئی ہے اور وہ سنیں گے بھی!“

29 [جب اُس نے یہ کہا تو یہودی آپس میں بحث مباحثہ کرتے ہوئے چلے گئے۔]