اعمال 28:25-31 UGV

25 اُن میں نااتفاقی پیدا ہوئی تو وہ چلے گئے۔ جب وہ جانے لگے تو پولس نے اُن سے کہا، ”روح القدس نے یسعیاہ نبی کی معرفت آپ کے باپ دادا سے ٹھیک کہا کہ

26 جا، اِس قوم کو بتا، ’تم اپنے کانوں سے سنو گےمگر کچھ نہیں سمجھو گے،تم اپنی آنکھوں سے دیکھو گےمگر کچھ نہیں جانو گے۔

27 کیونکہ اِس قوم کا دل بےحس ہو گیا ہے۔وہ مشکل سے اپنے کانوں سے سنتے ہیں،اُنہوں نے اپنی آنکھوں کو بند کر رکھا ہے،ایسا نہ ہو کہ وہ اپنی آنکھوں سے دیکھیں،اپنے کانوں سے سنیں،اپنے دل سے سمجھیں،میری طرف رجوع کریںاور مَیں اُنہیں شفا دوں‘۔“

28 پولس نے اپنی بات اِن الفاظ سے ختم کی، ”اب جان لیں کہ اللہ کی طرف سے یہ نجات غیریہودیوں کو بھی پیش کی گئی ہے اور وہ سنیں گے بھی!“

29 [جب اُس نے یہ کہا تو یہودی آپس میں بحث مباحثہ کرتے ہوئے چلے گئے۔]

30 پولس پورے دو سال اپنے کرائے کے گھر میں رہا۔ جو بھی اُس کے پاس آیا اُس کا اُس نے استقبال کر کے

31 دلیری سے اللہ کی بادشاہی کی منادی کی اور خداوند عیسیٰ مسیح کی تعلیم دی۔ اور کسی نے مداخلت نہ کی۔