5 موسیٰ تو اللہ کے پورے گھر میں خدمت کرتے وقت وفادار رہا، لیکن ملازم کی حیثیت سے تاکہ کلامِ مُقدّس کی آنے والی باتوں کی گواہی دیتا رہے۔
6 مسیح فرق ہے۔ اُسے فرزند کی حیثیت سے اللہ کے گھر پر اختیار ہے اور اِسی میں وہ وفادار ہے۔ ہم اُس کا گھر ہیں بشرطیکہ ہم اپنی دلیری اور وہ اُمید قائم رکھیں جس پر ہم فخر کرتے ہیں۔
7 چنانچہ جس طرح روح القدس فرماتا ہے،”اگر تم آج اللہ کی آواز سنو
8 تو اپنے دلوں کو سخت نہ کرو جس طرح بغاوت کے دن ہوا،جب تمہارے باپ دادا نے ریگستان میں مجھے آزمایا۔
9 وہاں اُنہوں نے مجھے آزمایا اور جانچا،حالانکہ اُنہوں نے چالیس سال کے دوران میرے کام دیکھ لئے تھے۔
10 اِس لئے مجھے اُس نسل پر غصہ آیا اور مَیں بولا،’اُن کے دل ہمیشہ صحیح راہ سے ہٹ جاتے ہیںاور وہ میری راہیں نہیں جانتے۔‘
11 اپنے غضب میں مَیں نے قَسم کھائی،’یہ کبھی اُس ملک میں داخل نہیں ہوں گےجہاں مَیں اُنہیں سکون دیتا‘۔“