3 کیونکہ تمام قوموں نے اُس کی حرامکاری اور مستی کی مَے پی لی ہے۔ زمین کے بادشاہوں نے اُس کے ساتھ زنا کیا اور زمین کے سوداگر اُس کی بےلگام عیاشی سے امیر ہو گئے ہیں۔“
4 پھر مَیں نے ایک اَور آواز سنی۔ اُس نے آسمان کی طرف سے کہا،”اے میری قوم، اُس میں سے نکل آ،تاکہ تم اُس کے گناہوں میں شریک نہ ہو جاؤاور اُس کی بلائیں تم پر نہ آئیں۔
5 کیونکہ اُس کے گناہ آسمان تک پہنچ گئے ہیں،اور اللہ اُن کی بدیوں کو یاد کرتا ہے۔
6 اُس کے ساتھ وہی سلوک کروجو اُس نے تمہارے ساتھ کیا ہے۔جو کچھ اُس نے کیا ہےاُس کا دُگنا بدلہ اُسے دینا۔جو شراب اُس نے دوسروں کو پلانے کے لئے تیار کی ہےاُس کا دُگنا بدلہ اُسے دے دینا۔
7 اُسے اُتنی ہی اذیت اور غم پہنچا دوجتنا اُس نے اپنے آپ کو شاندار بنایا اور عیاشی کی۔کیونکہ اپنے دل میں وہ کہتی ہے،’مَیں یہاں اپنے تخت پر رانی ہوں۔نہ مَیں بیوہ ہوں، نہ مَیں کبھی ماتم کروں گی۔‘
8 اِس وجہ سے ایک دن یہ بلائیں یعنی موت، ماتم اور کالاُس پر آن پڑیں گی۔وہ بھسم ہو جائے گی،کیونکہ اُس کی عدالت کرنے والا رب خدا قوی ہے۔“
9 اور زمین کے جن بادشاہوں نے اُس کے ساتھ زنا اور عیاشی کی وہ اُس کے جلنے کا دھواں دیکھ کر رو پڑیں گے اور آہ و زاری کریں گے۔