مکاشف 18:5-11 UGV

5 کیونکہ اُس کے گناہ آسمان تک پہنچ گئے ہیں،اور اللہ اُن کی بدیوں کو یاد کرتا ہے۔

6 اُس کے ساتھ وہی سلوک کروجو اُس نے تمہارے ساتھ کیا ہے۔جو کچھ اُس نے کیا ہےاُس کا دُگنا بدلہ اُسے دینا۔جو شراب اُس نے دوسروں کو پلانے کے لئے تیار کی ہےاُس کا دُگنا بدلہ اُسے دے دینا۔

7 اُسے اُتنی ہی اذیت اور غم پہنچا دوجتنا اُس نے اپنے آپ کو شاندار بنایا اور عیاشی کی۔کیونکہ اپنے دل میں وہ کہتی ہے،’مَیں یہاں اپنے تخت پر رانی ہوں۔نہ مَیں بیوہ ہوں، نہ مَیں کبھی ماتم کروں گی۔‘

8 اِس وجہ سے ایک دن یہ بلائیں یعنی موت، ماتم اور کالاُس پر آن پڑیں گی۔وہ بھسم ہو جائے گی،کیونکہ اُس کی عدالت کرنے والا رب خدا قوی ہے۔“

9 اور زمین کے جن بادشاہوں نے اُس کے ساتھ زنا اور عیاشی کی وہ اُس کے جلنے کا دھواں دیکھ کر رو پڑیں گے اور آہ و زاری کریں گے۔

10 وہ اُس کی اذیت کو دیکھ کر خوف کھائیں گے اور دُور دُور کھڑے ہو کر کہیں گے، ”افسوس! تجھ پر افسوس، اے عظیم اور طاقت ور شہر بابل! ایک ہی گھنٹے کے اندر اندر اللہ کی عدالت تجھ پر آ گئی ہے۔“

11 زمین کے سوداگر بھی اُسے دیکھ کر رو پڑیں گے اور آہ و زاری کریں گے، کیونکہ کوئی نہیں رہا ہو گا جو اُن کا مال خریدے: