گلتیوں 4:23-29 UGV

23 لونڈی کے بیٹے کی پیدائش حسبِ معمول تھی، لیکن آزاد عورت کے بیٹے کی پیدائش غیرمعمولی تھی، کیونکہ اُس میں اللہ کا وعدہ پورا ہوا۔

24 جب یہ کنایتہً سمجھا جائے تو یہ دو خواتین اللہ کے دو عہدوں کی نمائندگی کرتی ہیں۔ پہلی خاتون ہاجرہ سینا پہاڑ پر بندھے ہوئے عہد کی نمائندگی کرتی ہے، اور جو بچے اُس سے پیدا ہوتے ہیں وہ غلامی کے لئے مقرر ہیں۔

25 ہاجرہ جو عرب میں واقع پہاڑ سینا کی علامت ہے موجودہ شہر یروشلم سے مطابقت رکھتی ہے۔ وہ اور اُس کے تمام بچے غلامی میں زندگی گزارتے ہیں۔

26 لیکن آسمانی یروشلم آزاد ہے اور وہی ہماری ماں ہے۔

27 کیونکہ کلامِ مُقدّس میں لکھا ہے،”خوش ہو جا، تُو جو بےاولاد ہے،جو بچے کو جنم ہی نہیں دے سکتی۔بلند آواز سے شادیانہ بجا،تُو جسے پیدائش کا درد نہ ہوا۔کیونکہ اب ترک کی ہوئی عورت کے بچےشادی شدہ عورت کے بچوں سے زیادہ ہیں۔“

28 بھائیو، آپ اسحاق کی طرح اللہ کے وعدے کے فرزند ہیں۔

29 اُس وقت اسمٰعیل نے جو حسبِ معمول پیدا ہوا تھا اسحاق کو ستایا جو روح القدس کی قدرت سے پیدا ہوا تھا۔ آج بھی ایسا ہی ہے۔