1 ہم آپ کو اُس کی منادی کرتے ہیں جو ابتدا سے تھا، جسے ہم نے اپنے کانوں سے سنا، اپنی آنکھوں سے دیکھا، جس کا مشاہدہ ہم نے کیا اور جسے ہم نے اپنے ہاتھوں سے چھوا۔ وہی زندگی کا کلام ہے۔
2 وہ جو خود زندگی تھا ظاہر ہوا، ہم نے اُسے دیکھا۔ اور اب ہم گواہی دے کر آپ کو اُس ابدی زندگی کی منادی کرتے ہیں جو خدا باپ کے پاس تھی اور ہم پر ظاہر ہوئی ہے۔
3 ہم آپ کو وہ کچھ سناتے ہیں جو ہم نے خود دیکھ اور سن لیا ہے تاکہ آپ بھی ہماری رفاقت میں شریک ہو جائیں۔ اور ہماری رفاقت خدا باپ اور اُس کے فرزند عیسیٰ مسیح کے ساتھ ہے۔
4 ہم یہ اِس لئے لکھ رہے ہیں تاکہ ہماری خوشی پوری ہو جائے۔