11 مجھ سے ہی تیری عمر کے دنوں اور سالوں میں اضافہ ہو گا۔
12 اگر تُو دانش مند ہو تو خود اِس سے فائدہ اُٹھائے گا، اگر لعن طعن کرنے والا ہو تو تجھے ہی اِس کا نقصان جھیلنا پڑے گا۔
13 حماقت بی بی بےلگام اور ناسمجھ ہے، وہ کچھ نہیں جانتی۔
14 اُس کا گھر شہر کی بلندی پر واقع ہے۔ دروازے کے پاس کرسی پر بیٹھی
15 وہ گزرنے والوں کو جو سیدھی راہ پر چلتے ہیں اونچی آواز سے دعوت دیتی ہے،
16 ”جو سادہ لوح ہے وہ میرے پاس آئے۔“جو ناسمجھ ہیں اُن سے وہ کہتی ہے،
17 ”چوری کا پانی میٹھا اور پوشیدگی میں کھائی گئی روٹی لذیذ ہوتی ہے۔“