22 اِس کے بعد لاوی ملاقات کے خیمے میں آئے تاکہ ہارون اور اُس کے بیٹوں کے تحت خدمت کریں۔ یوں سب کچھ ویسا ہی کیا گیا جیسا رب نے موسیٰ کو حکم دیا تھا۔
23 رب نے موسیٰ سے یہ بھی کہا،
24 ”لاوی 25 سال کی عمر میں ملاقات کے خیمے میں اپنی خدمت شروع کریں
25 اور 50 سال کی عمر میں ریٹائر ہو جائیں۔
26 اِس کے بعد وہ ملاقات کے خیمے میں اپنے بھائیوں کی مدد کر سکتے ہیں، لیکن خود خدمت نہیں کر سکتے۔ تجھے لاویوں کو اِن ہدایات کے مطابق اُن کی اپنی اپنی ذمہ داریاں دینی ہیں۔“