58 اِن کے علاوہ یہ شہر بھی تھے: حلحول، بیت صور، جدور،
59 معرات، بیت عنوت اور اِلتقون۔ اِن شہروں کی تعداد 6 تھی۔ ہر شہر کے گرد و نواح کی آبادیاں اُس کے ساتھ گنی جاتی تھیں۔
60 پھر قِریَت بعل یعنی قِریَت یعریم اور ربّہ بھی یہوداہ کے پہاڑی علاقے میں شامل تھے۔ ہر شہر کے گرد و نواح کی آبادیاں اُس کے ساتھ گنی جاتی تھیں۔
61 ریگستان میں یہ شہر یہوداہ کے قبیلے کے تھے: بیت عرابہ، مدّین، سکاکہ،
62 نبسان، نمک کا شہر اور عین جدی۔ اِن شہروں کی تعداد 6 تھی۔ ہر شہر کے گرد و نواح کی آبادیاں اُس کے ساتھ گنی جاتی تھیں۔
63 لیکن یہوداہ کا قبیلہ یبوسیوں کو یروشلم سے نکالنے میں ناکام رہا۔ اِس لئے اُن کی اولاد آج تک یہوداہ کے قبیلے کے درمیان رہتی ہے۔