یشوع 19:27-33-34 UGV

27 وہاں وہ مشرق میں بیت دجون کی طرف مُڑ کر زبولون کے علاقے تک پہنچی اور اُس کی مغربی سرحد کے ساتھ چلتی چلتی شمال میں وادیٔ اِفتاح ایل تک پہنچی۔ آگے بڑھتی ہوئی وہ بیت عِمق اور نعی ایل سے ہو کر شمال کی طرف مُڑی جہاں کابول تھا۔

28 پھر وہ عِبرون، رحوب، حمون اور قاناہ سے ہو کر بڑے شہر صیدا تک پہنچی۔

29 اِس کے بعد آشر کی سرحد رامہ کی طرف مُڑ کر فصیل دار شہر صور کے پاس آئی۔ وہاں وہ حوسہ کی طرف مُڑی اور چلتی چلتی اکزیب کے قریب سمندر پر ختم ہوئی۔

30 22 شہر اُن کے گرد و نواح کی آبادیوں سمیت آشر کی ملکیت میں آئے۔ اِن میں عُمہ، افیق اور رحوب شامل تھے۔

31 آشر کو اُس کے کنبوں کے مطابق یہی کچھ ملا۔

32 جب قرعہ ڈالا گیا تو نفتالی کے قبیلے اور اُس کے کنبوں کو چھٹا حصہ مل گیا۔

33-34 جنوب میں اُس کی سرحد دریائے یردن پر لقوم سے شروع ہوئی اور مغرب کی طرف چلتی چلتی یبنئیل، ادامی نقب، ایلون ضعننیم اور حلف سے ہو کر ازنوت تبور تک پہنچی۔ وہاں سے وہ مغربی سرحد کی حیثیت سے حقوق کے پاس آئی۔ نفتالی کی جنوبی سرحد زبولون کی شمالی سرحد اور مغرب میں آشر کی مشرقی سرحد تھی۔ دریائے یردن اور یہوداہ اُس کی مشرقی سرحد تھی۔