15 جب قرعہ جنوبی دروازے کی پہرا داری کے لئے ڈالا گیا تو عوبید ادوم کا نام نکلا۔ اُس کے بیٹوں کو گودام کی پہرا داری کرنے کی ذمہ داری دی گئی۔
16 جب مغربی دروازے اور سلکت دروازے کے لئے قرعہ ڈالا گیا تو سُفّیم اور حوسہ کے نام نکلے۔ سلکت دروازہ چڑھنے والے راستے پر ہے۔پہرا داری کی خدمت یوں بانٹی گئی:
17 روزانہ مشرقی دروازے پر چھ لاوی پہرہ دیتے تھے، شمالی اور جنوبی دروازوں پر چار چار افراد اور گودام پر دو۔
18 رب کے گھر کے صحن کے مغربی دروازے پر چھ لاوی پہرہ دیتے تھے، چار راستے پر اور دو صحن میں۔
19 یہ سب دربانوں کے گروہ تھے۔ سب قورح اور مِراری کے خاندانوں کی اولاد تھے۔
20 دوسرے کچھ لاوی اللہ کے گھر کے خزانوں اور رب کے لئے مخصوص کی گئی چیزیں سنبھالتے تھے۔
21-22 دو بھائی زیتام اور یوایل رب کے گھر کے خزانوں کی پہرا داری کرتے تھے۔ وہ یحی ایل کے خاندان کے سرپرست تھے اور یوں لعدان جَیرسونی کی اولاد تھے۔