1 درجِ ذیل اُن خاندانی سرپرستوں، ہزار ہزار اور سَو سَو فوجیوں پر مقرر افسروں اور سرکاری افسروں کی فہرست ہے جو بادشاہ کے ملازم تھے۔فوج 12 گروہوں پر مشتمل تھی، اور ہر گروہ کے 24,000 افراد تھے۔ ہر گروہ کی ڈیوٹی سال میں ایک ماہ کے لئے لگتی تھی۔
2 جو افسر اِن گروہوں پر مقرر تھے وہ یہ تھے:پہلا ماہ: یسوبعام بن زبدی ایل۔
3 وہ فارص کے خاندان کا تھا اور اُس گروہ پر مقرر تھا جس کی ڈیوٹی پہلے مہینے میں ہوتی تھی۔
4 دوسرا ماہ: دودی اخوحی۔ اُس کے گروہ کے اعلیٰ افسر کا نام مِقلوت تھا۔
5 تیسرا ماہ: یہویدع امام کا بیٹا بِنایاہ۔
6 یہ داؤد کے بہترین دستے بنام ’تیس‘ پر مقرر تھا اور خود زبردست فوجی تھا۔ اُس کے گروہ کا اعلیٰ افسر اُس کا بیٹا عمی زبد تھا۔