5 اُس دوران اُس کی بیوی بت سبع بنت عمی ایل کے چار بیٹے سِمعا، سوباب، ناتن اور سلیمان پیدا ہوئے۔
6 مزید بیٹے بھی پیدا ہوئے، اِبحار، اِلی سوع، اِلی فلط،
7 نوجہ، نفج، یفیع،
8 اِلی سمع، اِلیَدع اور اِلی فلط۔ کُل نو بیٹے تھے۔
9 تمر اُن کی بہن تھی۔ اِن کے علاوہ داؤد کی داشتاؤں کے بیٹے بھی تھے۔
10 سلیمان کے ہاں رحبعام پیدا ہوا، رحبعام کے ابیاہ، ابیاہ کے آسا، آسا کے یہوسفط،
11 یہوسفط کے یہورام، یہورام کے اخزیاہ، اخزیاہ کے یوآس،