۲۔تواریخ 29:9-15 UGV

9 ہماری بےوفائی کی وجہ سے ہمارے باپ تلوار کی زد میں آ کر مارے گئے اور ہمارے بیٹے بیٹیاں اور بیویاں ہم سے چھین لی گئی ہیں۔

10 لیکن اب مَیں رب اسرائیل کے خدا کے ساتھ عہد باندھنا چاہتا ہوں تاکہ اُس کا سخت قہر ہم سے ٹل جائے۔

11 میرے بیٹو، اب سُستی نہ دکھائیں، کیونکہ رب نے آپ کو چن کر اپنے خادم بنایا ہے۔ آپ کو اُس کے حضور کھڑے ہو کر اُس کی خدمت کرنے اور بخور جلانے کی ذمہ داری دی گئی ہے۔“

12 پھر ذیل کے لاوی خدمت کے لئے تیار ہوئے:قِہات کے خاندان کا محت بن عماسی اور یوایل بن عزریاہ،مِراری کے خاندان کا قیس بن عبدی اور عزریاہ بن یہلّل ایل،جَیرسون کے خاندان کا یوآخ بن زِمّہ اور عدن بن یوآخ،

13 اِلی صفن کے خاندان کا سِمری اور یعی ایل،آسف کے خاندان کا زکریاہ اور متنیاہ،

14 ہیمان کے خاندان کا یحی ایل اور سِمعی،یدوتون کے خاندان کا سمعیاہ اور عُزی ایل۔

15 باقی لاویوں کو بُلا کر اُنہوں نے اپنے آپ کو رب کی خدمت کے لئے مخصوص و مُقدّس کیا۔ پھر وہ بادشاہ کے حکم کے مطابق رب کے گھر کو پاک صاف کرنے لگے۔ کام کرتے کرتے اُنہوں نے اِس کا خیال کیا کہ سب کچھ رب کی ہدایات کے مطابق ہو رہا ہو۔