8 پس پڑوسی اور جِن جِن لوگوں نے پہلے اُس کو بِھیک مانگتے دیکھا تھا کہنے لگے کیا یہ وہ نہیں جو بَیٹھا بِھیک مانگا کرتا تھا؟۔
9 بعض نے کہا یہ وُہی ہے اَوروں نے کہا نہیں لیکن کوئی اُس کا ہم شکل ہے ۔اُس نے کہا مَیں وُہی ہُوں۔
10 پس وہ اُس سے کہنے لگے پِھر تیری آنکھیں کیوں کر کُھل گئِیں؟۔
11 اُس نے جواب دِیا کہ اُس شخص نے جِس کا نام یِسُو ع ہے مِٹّی سانی اور میری آنکھوں پر لگا کر مُجھ سے کہا شِیلو خ میں جا کر دھو لے ۔ پس مَیں گیا اور دھو کر بِینا ہو گیا۔
12 اُنہوں نے اُس سے کہا وہ کہاں ہے؟اُس نے کہا مَیں نہیں جانتا۔
13 لوگ اُس شخص کو جو پہلے اندھا تھا فرِیسِیوں کے پاس لے گئے۔
14 اور جِس روز یِسُو ع نے مِٹّی سان کر اُس کی آنکھیں کھولی تِھیں وہ سَبت کا دِن تھا۔