13 اور اِس کے ساتھ ہی وہ گھر گھر پِھر کر بیکار رہنا سِیکھتی ہیں اور صِرف بیکار ہی نہیں رہتِیں بلکہ بَک بَک کرتی رہتی اور اَوروں کے کام میں دَخل بھی دیتی ہیں اور ناشایستہ باتیں کہتی ہیں۔
14 پس مَیں یہ چاہتا ہُوں کہ جوان بیوائیں بیاہ کریں ۔ اُن کے اَولاد ہو ۔ گھر کا اِنتِظام کریں اور کِسی مُخالِف کو بَدگوئی کا مَوقع نہ دیں۔
15 کیونکہ بعض گُمراہ ہو کر شَیطان کی پَیرو ہو چُکی ہیں۔
16 اگر کِسی اِیمان دار عَورت کے ہاں بیوائیں ہوں تو وُہی اُن کی مدد کرے اور کلِیسیا پر بوجھ نہ ڈالا جائے تاکہ وہ اُن کی مدد کر سکے جو واقِعی بیوہ ہیں۔
17 جو بزُرگ اچھّا اِنتِظام کرتے ہیں ۔ خاص کر وہ جو کلام سُنانے اور تعلِیم دینے میں مِحنت کرتے ہیں دو چند عِزّت کے لائِق سمجھے جائیں۔
18 کیونکہ کِتابِ مُقدّس یہ کہتی ہے کہ دائیں میں چلتے ہُوئے بَیل کا مُنہ نہ باندھنا اور مزدُور اپنی مزدُوری کا حق دار ہے۔
19 جو دعویٰ کِسی بزُرگ کے برخِلاف کِیا جائے بغَیر دو یا تِین گواہوں کے اُس کو نہ سُن۔