32 کیونکہ اُن کی تاک سدُو م کی تاکوں میں سےاور عمُورہ کے کھیتوں کی ہے۔اُن کے انگُور ہلاہل کے بنے ہُوئے ہیںاور اُن کے گُچھّےکڑوے ہیں۔
33 اُن کی مَے اژدہاؤں کا بِساور کالے ناگوں کا زہر ِقاتِل ہے
34 کیا یہ میرے خزانوں میںسر بہ مُہر ہو کر بھرا نہیں پڑا ہے؟
35 اُس وقت جب اُن کے پاؤں پِھسلیںتو اِنتِقام لینا اور بدلہ دینا میرا کام ہوگاکیونکہ اُن کی آفت کا دِن نزدِیک ہےاور جو حادِثے اُن پر گُذرنے والے ہیں وہ جلد آئیں گے
36 کیونکہ خُداوند اپنے لوگوں کا اِنصاف کرے گااور اپنے بندوں پر ترس کھائے گاجب وہ دیکھے گا کہ اُن کی قُوّت جاتی رہیاور کوئی بھی ۔ نہ قَیدی اور نہ آزاد ۔ باقی بچا۔
37 اور وہ کہے گا اُن کے دیوتا کہاں ہیں؟وہ چٹان کہاں جِس پر اُن کا بھروسا تھا
38 جو اُن کے ذبِیحوں کی چربی کھاتےاور اُن کے تپاون کی مَے پِیتے تھے؟وُہی اُٹھ کر تُمہاری مدد کریں۔وُہی تُمہاری پناہ ہوں۔