نحمیاہ 1:7-11 URD

7 ہم نے تیرے خِلاف بڑی بدی کی ہے اور اُن حُکموں اورآئِین اور فرمانوں کو جو تُو نے اپنے بندہ مُوسیٰ کودِئے نہیں مانا۔

8 مَیں تیری مِنّت کرتا ہُوں کہ اپنے اُس قَول کو یادکر جو تُو نے اپنے بندہ مُوسیٰ کو فرمایا کہ اگر تُم نافرمانی کرو تو مَیں تُم کو قَوموں میں تِتربِتر کرُوں گا۔

9 پر اگر تُم میری طرف پِھر کر میرے حُکموں کو مانو اوراُن پر عمل کرو تو گو تُمہارے آوارہ گرد آسمان کے کناروںپر بھی ہوں مَیں اُن کو وہاں سے اِکٹّھا کر کے اُس مقام میں پُہنچاؤُں گا جِسے مَیں نے چُن لِیا ہے تاکہ اپنانام وہاں رکُھّوں۔

10 وہ تو تیرے بندے اور تیرے لوگ ہیں جِن کو تُو نے اپنی بڑی قُدرت اور قوِی ہاتھ سے چُھڑایا ہے۔

11 اَے خُداوند! مَیں تیری مِنّت کرتا ہُوں کہ اپنے بندہ کی دُعا پر اور اپنے بندوں کی دُعا پر جو تیرے نام سے ڈرنا پسند کرتے ہیں کان لگا اور آج مَیں تیری مِنّت کرتاہُوں اپنے بندہ کو کامیاب کر اور اِس شخص کے سامنے اُس پر فضل کر(مَیں تو بادشاہ کا ساقی تھا)۔