نحمیاہ 7 URD

1 جب شہر پناہ بن چُکی اور مَیں نے دروازے لگا لِئے اوردربان اور گانے والے اور لاوی مُقرّر ہو گئے۔

2 تو مَیں نے یروشلیِم کو اپنے بھائی حنانی اور قلعہ کے حاکِم حنانیا ہ کے سپُرد کِیا کیونکہ وہ امانت داراور بُہتوں سے زِیادہ خُدا ترس تھا۔

3 اور مَیں نے اُن سے کہا کہ جب تک دُھوپ تیز نہ ہویروشلیِم کے پھاٹک نہ کُھلیں اور جب وہ پہرے پر کھڑے ہوں تو کواڑے بند کِئے جائیں اور تُم اُن میں اڑبنگے لگاؤ اور یروشلیِم کے باشِندوں میں سے پہرے والے مُقرّرکرو کہ ہر ایک اپنے گھر کے سامنے اپنے پہرے پر رہے۔

اسیِری سے واپس آنے والوں کی فہرِست

4 اور شہر تو وسِیع اور بڑا تھا پر اُس میں لوگ کم تھے اور گھر بنے نہ تھے۔

5 اور میرے خُدا نے میرے دِل میں ڈالا کہ امِیروں اورسرداروں اور لوگوں کو اِکٹّھا کرُوں تاکہ نسب نامہ کے مُطابِق اُن کا شُمار کِیا جائے اور مُجھے اُن لوگوں کا نسب نامہ مِلا جو پہلے آئے تھے اور اُس میں یہ لِکھاہُؤا پایا۔

6 مُلک کے جِن لوگوں کو شاہِ بابل نبُوکد نضر بابل کو لے گیا تھا اُن اسِیروں کی اسِیری میں سے وہ جو نِکل آئے اور یروشلیِم اور یہُودا ہ میں اپنے اپنے شہر کوگئے یہ ہیں۔

7 جو زرُبّابل یشُو ع نحمیا ہ عزریا ہ رعمیا ہ نحمانی مرد کی بِلشان مِسفر ت بِگوَ ی نحُوم اور بعنہ کے ساتھ آئے تھے ۔ بنی اِسرائیل کے لوگوں کا شُمار یہ تھا۔

8 بنی پرعُوس دو ہزار ایک سَو بہتّر۔

9 بنی سفطیاہ تِین سَو بہتّر۔

10 بنی ارخ چھ سَو باون۔

11 بنی پختموآب جو یشُوع اور یوآب کی نسل میں سےتھے دو ہزار آٹھ سَو اٹّھارہ۔

12 بنی عیلام ایک ہزار دو سَو چوّن۔

13 بنی زتُّو آٹھ سَو پَینتالِیس۔

14 بنی زکَّی سات سَو ساٹھ۔

15 بنی بِنوی چھ سَو اڑتالِیس۔

16 بنی ببَی چھ سَو اٹّھائِیس۔

17 بنی عَزجاد دو ہزار تِین سَو بائِیس۔

18 بنی ادُونِقام چھ سَو سڑسٹھ۔

19 بنی بِگوَی دو ہزار سڑسٹھ۔

20 بنی عدِین چھ سَو پچپن۔

21 حِزقیاہ کے خاندان میں سے بنی اطِیر اٹھانوے۔

22 بنی حشُوم تِین سَو اٹّھائِیس۔

23 بنی بضَی تِین سَو چَوبِیس۔

24 بنی خارِف ایک سَو بارہ۔

25 بنی جبعُون پچانوے۔

26 بَیت لحم اور نطُو فہ کے لوگ ایک سَو اٹھاسی۔

27 عنتوت کے لوگ ایک سَو اٹّھائِیس۔

28 بَیت عزماو ت کے لوگ بیالِیس۔

29 قریت یعر یم کفِیر ہ اوربیرو ت کے لوگ ساتسَوتَینتالِیس۔

30 رامہ اور جِبع کے لوگ چھ سَو اِکِّیس۔

31 مِکما س کے لوگ ایک سَو بائِیس۔

32 بَیت ایل اور عی کے لوگ ایک سَو تئِیس۔

33 دُوسرے نبُو کے لوگ باون۔

34 دُوسرے عیلام کی اَولاد ایک ہزار دو سَو چوّن۔

35 بنی حارم تِین سَو بِیس۔

36 یرِیحُو کے لوگ تِین سَو پَینتالِیس۔

37 لُود اور حادِید اور اونو کے لوگ سات سَو اِکِّیس۔

38 بنی سناآہ تِین ہزار نَو سَو تِیس۔

39 پِھر کاہِن یعنی یشُوع کے گھرانے میں سے بنییدعیاہ نَو سَو تِہتّر۔

40 بنی اِمّیر ایک ہزار باون۔

41 بنی فشحُور ایک ہزار دو سَو سَینتالِیس۔

42 بنی حارِم ایک ہزار ستّرہ۔

43 پِھر لاوی یعنی بنی ہودواہ میں سے یشُوع اورقدمی ایل کی اَولاد چَوہتّر۔

44 اور گانے والے یعنی بنی آسف ایک سَو اڑتالِیس۔

45 اور دربان جو سلُو م اور اطِیر اور طلمُو ن اورعقُّو ب اور خطیطا اورسوبی کی اَولاد تھے ایک سَواڑتِیس۔

46 اور نتینِم یعنی بنی ضِیحا بنی حسُوفا بنی طبعوت۔

47 بنی قروس بنی سِیغا بنی فدُون۔

48 بنی لِبانہ بنی حجابہ بنی شلمی۔

49 بنی حنان بنی جدِّیل بنی جحار۔

50 بنی ریایاہ بنی رصِین بنی نقُودا۔

51 بنی جزّام بنی عُزّا بنی فاسخ۔

52 بنی بسَی بنی معُونِیم بنی نفُوشسِیم۔

53 بنی بقبُوق بنی حقُوفہ بنی حرحُور۔

54 بنی بضلِیت بنی محِیدا بنی حرشا۔

55 بنی برقوس بنی سِیسرا بنی تامح۔

56 بنی نضیاہ بنی خطِیفا۔

57 سُلیما ن کے خادِموں کی اَولادبنی سُوتی بنی سُوفرت بنی فرِیدا۔

58 بنی یعلہ بنی درقُون بنی جدِّیل۔

59 بنی سفطیاہ بنی خطِیل بنی فُوکرت ضبائِم اوربنی امُون۔

60 سب نتنیِم اور سُلیما ن کے خادِموں کی اَولاد تِین سَو بانوے۔

61 اور جو لوگ تل ملح اور تل حرسا اور کرَو ب اور ادُّون اور اِمّیر سے گئے تھے پر اپنے آبائی خاندانوں اور نسل کا پتہ نہ دے سکے کہ اِسرائیل میں سے تھے یا نہیں سویہ ہیں۔

62 بنی دِلایاہ بنی طُوبیاہ بنی نقُودا چھ سَو بیالِیس۔

63 اور کاہِنوں میں سے بنی حبایاہ بنی ہقُّوص اور برزِ لّی کی اولاد جِس نے جِلعادی برزِ لّی کی بیٹیوں میں سے ایک لڑکی کو بیاہ لِیا اور اُن کے نام سے کہلایا۔

64 اُنہوں نے اپنی سند اُن کے درمِیان جو نسب ناموں کے مُطابِق گِنے گئے تھے ڈُھونڈی پر وہ نہ مِلی اِس لِئے وہ ناپاک مانے گئے اور کہانت سے خارِج ہُوئے۔

65 اور حاکِم نے اُن سے کہا کہ وہ پاکترِین چِیزوں میں سے نہ کھائیں جب تک کوئی کاہِن اُورِیم وتمّیِم لِئے ہُوئے برپا نہ ہو۔

66 ساری جماعت کے لوگ مِل کر بیالِیس ہزار تِین سَو ساٹھ تھے۔

67 عِلاوہ اُن کے غُلاموں اور لَونڈیوں کا شُمارسات ہزارتِین سَو سَینتِیس تھااور اُن کے ساتھ دو سَو پَینتالِیس گانے والے اورگانے والِیاں تِھیں۔

68 اُن کے گھوڑے سات سَو چھتِّیس ۔اُن کے خچّر دو سَو پَینتالِیس۔

69 اُن کے اُونٹ چار سَو پَینتِیس ۔اُن کے گدھے چھ ہزارسات سَو بِیس تھے۔

70 اور آبائی خاندانوں کے سرداروں میں سے بعض نے اُس کام کے لِئے دِیا ۔حاکِم نے ایک ہزار سونے کے دِرہماور پچاس پِیالےاور کاہِنوں کے پانچ سَو تِیس پَیراہن خزانہ میں داخِل کِئے۔

71 اور آبائی خاندانوں کے سرداروں میں سے بعض نے اُس کام کے خزانہ میںبِیس ہزار سونے کے دِرہماور دو ہزار دوسَو مَنَہ چاندی دی۔

72 اور باقی لوگوں نے جو دِیا وہ بِیس ہزار سونےکے دِرہماور دو ہزار مَنہَ چاندی اور کاہِنوں کے سڑسٹھ پَیراہن تھے۔

73 سو کاہِن اور لاوی اور دربان اور گانے والے اور بعض لوگ اور نتنیِم اور تمام اِسرائیل اپنے اپنے شہرمیں بس گئےاور جب ساتواں مہِینہ آیا تو بنی اِسرائیل اپنے اپنے شہر میں تھے۔

ابواب

1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13