نحمیاہ 9:2-8 URD

2 اور اِسرائیل کی نسل کے لوگ سب پردیسِیوں سے الگ ہوگئے اور کھڑے ہو کر اپنے گُناہوں اور اپنے باپ دادا کی خطاؤں کا اِقرار کِیا۔

3 اور اُنہوں نے اپنی اپنی جگہ پر کھڑے ہو کر ایک پہر تک خُداوند اپنے خُدا کی شرِیعت کی کِتاب پڑھی اور دُوسرے پہر میں اِقرار کر کے خُداوند اپنے خُدا کو سِجدہ کرتے رہے۔

4 تب قدمی ایل یشُوع اور بانی اور سبنیا ہ اوربُنّی اورسرِبیا ہ اور بانی اور کنعا نی نے لاویوں کی سِیڑھیوںپر کھڑے ہو کر بُلند آواز سے خُداوند اپنے خُدا سے فریادکی۔

5 پِھر یشُوع اور قدمی ایل اور بانی اور حسبنیا ہ اور سرِبیا ہ اور ہُودیا ہ اور سبنیا ہ اور فتحیاہ لاویوں نے کہاکھڑے ہو جاؤ اور کہو خُداوند ہماراخُدا ازل سے ابدتک مُبارک ہےتیرا جلالی نام مُبارک ہو جو سب حمد و تعرِیف سے بالاہے۔

6 تُو ہی اکیلا خُداوند ہے ۔تُو نے آسمان اور آسمانوں کے آسمان کو اور اُن کےسارے لشکر کواور زمِین کو اورجو کُچھ اُس پر ہے اور سمُندروں کو اور جوکُچھ اُن میںہے بنایااور تو اُن سبھوں کا پروردِگار ہے اور آسمان کا لشکر تُجھےسِجدہ کرتا ہے۔

7 تُو وہ خُداوند خُدا ہے جِس نے ابرا م کو چُن لِیااوراُسے کسدیوں کے اُور سے نِکال لایا اوراُس کانام ابرہا م رکھّا۔

8 تُو نے اُس کا دِل اپنے حضُور وفادار پایااور کنعانیوں اور حتّیوں اور امُوریوں اور فرِزّیوں اوریبُوسیوں اور جرجاسیوں کا مُلک دینے کا عہداُس سے باندھا تاکہ اُسے اُس کی نسل کودےاور تُو نے اپنے سُخن پُورے کِئے کیونکہ تُو صادِق ہے۔