پَیدایش 48:7-13 URD

7 اور مَیں جب فدّان سے آتا تھا تو راخِل نے راستہ ہی میں جب اِفرات تھوڑی دُور رہ گیا تھا میرے سامنے مُلکِ کنعان میں وفات پائی اور مَیں نے اُسے وہِیں اِفرات کے راستہ میں دفن کِیا۔بیت لحم وُہی ہے۔

8 پِھراِسرائیل نے یُوسف کے بیٹوں کو دیکھ کر پُوچھا یہ کَون ہیں؟۔

9 یُوسف نے اپنے باپ سے کہا یہ میرے بیٹے ہیں جو خُدانے مُجھے یہاں دِئے ہیں۔اُس نے کہا اُن کو ذرا میرے پاس لا ۔ مَیں اُن کو برکت دُوں گا۔

10 لیکن اِسرائیل کی آنکھیں بُڑھاپے کے سبب سے دُھندلا گئی تِھیں اور اُسے دِکھائی نہیں دیتا تھا ۔ سو یُوسف اُن کو اُس کے نزدِیک لے آیا ۔ تب اُس نے اُن کو چُوم کر گلے لگا لِیا۔

11 اور اِسرائیل نے یُوسف سے کہا مُجھے تو خیال بھی نہ تھا کہ تیرا مُنہ دیکھُوں گا لیکن خُدا نے تیری اَولاد بھی مُجھے دِکھائی۔

12 اور یُوسف اُن کو اپنے گُھٹنوں کے بیچ سے ہٹا کر مُنہ کے بل زمِین تک جُھکا۔

13 اور یُوسف اُن دونوں کو لے کر یعنی اِفرائِیم کو اپنے دہنے ہاتھ سے اِسرائیل کے بائیں ہاتھ کے مُقابِل اور منسّی کو اپنے بائیں ہاتھ سے اِسرائیل کے دہنے ہاتھ کے مُقابِل کر کے اُن کو اُس کے نزدِیک لایا۔