1 جب اِسرائیل ابھی بچّہ ہی تھامَیں نے اُس سے مُحبّت رکھّیاور اپنے بیٹے کو مِصر سے بُلایا۔
2 اُنہوں نے جِس قدر اُن کو بُلایا اُسی قدر وہ دُورہوتے گئےاُنہوں نے بعلِیم کے لِئے قُربانِیاں گُذرانِیںاور تراشی ہُوئی مُورتوں کے لِئے بخُور جلایا۔
3 مَیں نے بنی اِفرائِیم کو چلنا سِکھایا ۔مَیں نے اُن کو گود میں اُٹھایالیکن اُنہوں نے نہ جانا کہ مَیں ہی نے اُن کوصِحت بخشی۔
4 مَیں نے اُن کو اِنسانی رِشتوں اور مُحبّت کی ڈوریوںسے کھینچا ۔مَیں اُن کے حق میں اُن کی گردن پر سے جُؤااُتارنے والوں کی مانِند ہُؤااور مَیں نے اُن کے آگے کھانا رکھّا۔
5 وہ پِھر مُلکِ مِصر میں نہ جائیں گے بلکہ اسُور اُن کابادشاہ ہو گا کیونکہ وہ واپس آنے سے اِنکار کرتے ہیں۔