ہوسیعَِ 14 URD

ہوسِیعَ کی اِسرا ئیل سے اِلتجا

1 اَے اِسرائیل خُداوند اپنے خُدا کی طرف رجُوع لا کیونکہ تُو اپنی بدکرداری کے سبب سے گِر گیا ہے۔

2 کلام لے کر خُداوند کی طرف رجُوع لاؤ اور کہو ہماری تمام بدکرداری کو دُور کر اور فضل سے ہم کو قبُول فرما ۔ تب ہم اپنے لبوں سے قُربانِیاں گُذرانیں گے۔

3 اسُور ہم کو نہیں بچائے گا ۔ ہم گھوڑوں پر سوار نہیں ہوں گے اور اپنی دستکاری کو خُدا نہ کہیں گے کیونکہ یتِیموں پر رحم کرنے والا تُو ہی ہے۔

خُداوند اِسرا ئیل کے لِئے نئی زِندگی کا وعدہ کرتا ہے

4 مَیں اُن کی برگشتگی کا چارہ کرُوں گا ۔مَیں کُشادہ دِلی سے اُن سے مُحبّت رکُھّوں گاکیونکہ میرا قہر اُن پر سے ٹل گیا ہے۔

5 مَیں اِسرائیل کے لِئے اوس کی مانِند ہُوں گا ۔وہ سوسن کی طرح پُھولے گااور لُبنا ن کی طرح اپنی جڑیں پَھیلائے گا۔

6 اُس کی ڈالِیاں پَھیلیں گیاور اُس میں زَیتُون کے درخت کی خُوبصُورتیاورلُبنا ن کی سی خُوشبُو ہو گی۔

7 اُس کے زیرِ سایہ رہنے والے بحال ہو جائیں گے ۔وہ گیہُوں کی مانِند تر و تازہاور تاک کی مانِند شگُفتہ ہوں گے ۔اُن کی شُہرت لُبنا ن کی مَے کی سی ہو گی۔

8 اِفرائِیم کہے گا اب مُجھے بُتوں سے کیا کام؟مَیں خُداوند نے اُس کی سُنی ہے اور اُس پر نِگاہکرُوں گا ۔مَیں سرسبز سرو کی مانِند ہُوں ۔تُو مُجھ ہی سے برومند ہُؤا۔

حاصل کلام

9 دانِشمند کَون ہے کہ وہ یہ باتیں سمجھے اور دُور اندیش کَون ہے جو اِن کو جانے؟ کیونکہ خُداوند کی راہیں راست ہیں اور صادِق اُن میں چلیں گے لیکن خطاکار اُن میں گِر پڑیں گے۔

ابواب

1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14