2 سو ہم کو ذرا یَرد ن کو جانے دے کہ ہم وہاں سے ایک ایک کڑی لیں اور وہِیں کوئی جگہ بنائیں جہاں ہم رہ سکیں۔اُس نے جواب دِیا جاؤ۔
3 تب ایک نے کہا مِہربانی سے اپنے خادِموں کے ساتھ چل ۔ اُس نے کہا مَیں چلُوں گا۔
4 چُنانچہ وہ اُن کے ساتھ گیا اور جب وہ یَرد ن پر پُہنچے تو لکڑی کاٹنے لگے۔
5 لیکن ایک کی کُلہاڑی کا لوہا جب وہ کڑی کاٹ رہا تھا پانی میں گِر گیا ۔ سو وہ چِلاّ اُٹھا اور کہنے لگا ہائے میرے مالِک یہ تو مانگا ہُؤا تھا!۔
6 مردِ خُدا نے کہا وہ کِس جگہ گِرا؟اُس نے اُسے وہ جگہ دِکھائی ۔ تب اُس نے ایک چھڑی کاٹ کر اُس جگہ ڈال دی اور لوہا تَیرنے لگا۔
7 پِھر اُس نے کہا اپنے لِئے اُٹھا لے ۔ سو اُس نے ہاتھ بڑھا کر اُسے اُٹھا لِیا۔
8 اور شاہِ ارا م شاہِ اِسرا ئیل سے لڑ رہا تھا اور اُس نے اپنے خادِموں سے مشوَرت لی اور کہا کہ مَیں فُلاں فُلاں جگہ ڈیرہ ڈالُوں گا۔