۲-سلاطِین 15 URD

یہُوداہ کا بادشاہ عُزّریاہ(عُزیاہ)

1 شاہِ اِسرا ئیل یرُبعا م کے ستائِیسویں برس سے شاہِ یہُودا ہ امصِیا ہ کا بیٹا عزریا ہ سلطنت کرنے لگا۔

2 جب وہ سلطنت کرنے لگا تو سولہ برس کا تھا اور اُس نے یروشلیِم میں باون برس سلطنت کی ۔ اُس کی ماں کا نام یکُولیا ہ تھا جو یروشلیِم کی تھی۔

3 اور اُس نے جَیسا اُس کے باپ امصِیا ہ نے کِیا تھا ٹِھیک اُسی طرح وہ کام کِیا جو خُداوند کی نظر میں بھلا تھا۔

4 تَو بھی اُونچے مقام ڈھائے نہ گئے اور لوگ اب تک اُونچے مقاموں پر قُربانی کرتے اور بخُور جلاتے تھے۔

5 اور بادشاہ پر خُداوند کی اَیسی مار پڑی کہ وہ اپنے مرنے کے دِن تک کوڑھی رہا اور الگ ایک گھر میں رہتا تھا اور بادشاہ کا بیٹا یُوتا م محلّ کا مالِک تھا اور مُلک کے لوگوں کی عدالت کِیا کرتا تھا۔

6 اور عزر یاہ کے باقی کام اور سب کُچھ جو اُس نے کِیاسو کیا وہ یہُودا ہ کے بادشاہوں کی توارِیخ کی کِتاب میں قلم بند نہیں؟۔

7 اور عزر یاہ اپنے باپ دادا کے ساتھ سو گیا اور اُنہوں نے اُسے داؤُد کے شہر میں اُس کے باپ دادا کے ساتھ دفن کِیا اور اُس کا بیٹا یُوتام اُس کی جگہ بادشاہ ہُؤا۔

اِسرائیل کا بادشاہ زکریاہ

8 اور شاہِ یہُودا ہ عزر یاہ کے اڑتِیسویں سال یرُبعا م کے بیٹے زکر یاہ نے اِسرا ئیل پر سامرِ یہ میں چھ مہِینے بادشاہی کی۔

9 اور اُس نے خُداوند کی نظر میں بدی کی جِس طرح اُس کے باپ دادا نے کی تھی اور نباط کے بیٹے یرُبعا م کے گُناہوں سے جِن سے اُس نے اِسرا ئیل سے گُناہ کرایا باز نہ آیا۔

10 اور یبِیس کے بیٹے سلُوم نے اُس کے خِلاف سازِش کی اور لوگوں کے سامنے اُسے مارا اور قتل کِیا اور اُس کی جگہ بادشاہ ہو گیا۔

11 اور زکر یاہ کے باقی کام اِسرا ئیل کے بادشاہوں کی توارِیخ کی کِتاب میں قلم بند ہیں۔

12 اور خُداوند کا وہ وعدہ جو اُس نے یاہُو سے کِیا یِہی تھا کہ چَوتھی پُشت تک تیرے فرزند اِسرا ئیل کے تخت پر بَیٹھیں گے ۔ سو وَیسا ہی ہُؤا۔

اِسرائیل کا بادشاہ سلُوم

13 اور شاہِ یہُودا ہ عُزّیاہ کے اُنتالِیسویں برس یبِیس کا بیٹا سلُوم بادشاہی کرنے لگا اور اُس نے سامرِ یہ میں مہِینہ بھر سلطنت کی۔

14 اور جاد ی کا بیٹا مناحِم تِرضہ سے چلا اور سامرِ یہ میں آیا اور یبِیس کے بیٹے سلُوم کو سامرِ یہ میں مارا اور قتل کِیا اور اُس کی جگہ بادشاہ ہو گیا۔

15 اورسلُوم کے باقی کام اور جو سازِش اُس نے کی سو دیکھو وہ اِسرا ئیل کے بادشاہوں کی توارِیخ کی کِتاب میں قلم بند ہیں۔

16 پِھر مناحِم نے تِرضہ سے جا کر تِفسح کو اور اُن سبھوں کو جو وہاں تھے اور اُس کی حُدُود کو مارا اور مارنے کا سبب یہ تھا کہ اُنہوں نے اُس کے لِئے پھاٹک نہیں کھولے تھے اور اُس نے وہاں کی سب حامِلہ عَورتوں کو چِیر ڈالا۔

اِسرائیل کا بادشاہ مناحِم

17 اور شاہِ یہُودا ہ عزر یاہ کے اُتنالِیسویں برس سے جاد ی کا بیٹا مناحِم اِسرا ئیل پر سلطنت کرنے لگا اور اُس نے سامرِ یہ میں دس برس سلطنت کی۔

18 اور اُس نے خُداوند کی نظر میں بدی کی اور نباط کے بیٹے یرُبعا م کے گُناہوں سے جِن سے اُس نے اِسرا ئیل سے گُناہ کرایا اپنی ساری عُمر باز نہ آیا۔

19 اور شاہِ اسُور پُول اُس کے مُلک پر چڑھ آیا ۔ سو مناحِم نے ہزار قِنطار چاندی پُول کو نذر کی تاکہ وہ اُس کی دست گِیری کرے اور سلطنت کو اُس کے ہاتھ میں مُستحکم کر دے۔

20 اور مناحِم نے یہ نقدی شاہِ اسُور کو دینے کے لِئے اِسرا ئیل سے یعنی سب بڑے بڑے دَولت مندوں سے پچاس پچاس مِثقال فی کس کے حِساب سے جبراً لی ۔ سو اسُور کا بادشاہ لَوٹ گیا اور اُس مُلک میں نہ ٹھہرا۔

21 اور مناحِم کے باقی کام اور سب کُچھ جو اُس نے کِیا سو کیا وہ اِسرا ئیل کے بادشاہوں کی توارِیخ کی کِتاب میں قلم بند نہیں؟۔

22 اور مناحِم اپنے باپ دادا کے ساتھ سو گیا اور اُس کا بیٹا فِقحیا ہ اُس کی جگہ بادشاہ ہُؤا۔

اِسرائیل کا بادشاہ فِقحیاہ

23 اور شاہِ یہُودا ہ عزریا ہ کے پچاسویں سال مناحِم کا بیٹا فِقحیا ہ سامرِ یہ میں اِسرا ئیل پر سلطنت کرنے لگا اور اُس نے دو برس سلطنت کی۔

24 اور اُس نے خُداوند کی نظر میں بدی کی ۔ وہ نباط کے بیٹے یرُبعا م کے گُناہوں سے جِن سے اُس نے اِسرا ئیل سے گُناہ کرایا باز نہ آیا۔

25 اور فِقح بِن رملیا ہ نے جو اُس کا ایک سردار تھا اُس کے خِلاف سازِش کی اور اُس کو سامرِ یہ میں بادشاہ کے محلّ کے مُحکم حِصّہ میں ارجُوب اور ارِیہ کے ساتھ مارا اور جِلعادیوں میں سے پچاس مَرد اُس کے ہمراہ تھے ۔ سو وہ اُسے قتل کر کے اُس کی جگہ بادشاہ ہو گیا۔

26 اور ِفقحیا ہ کے باقی کام اور سب کُچھ جو اُس نے کِیا اِسرا ئیل کے بادشاہوں کی توارِیخ کی کِتاب میں قلم بند ہیں۔

اِسرائیل کا بادشاہ فِقح

27 اور شاہِ یہُودا ہ عزر یاہ کے باونویں برس سے فِقح بِن رملیا ہ سامرِ یہ میں اِسرا ئیل پر سلطنت کرنے لگا اور اُس نے بِیس برس سلطنت کی۔

28 اور اُس نے خُداوند کی نظر میں بدی کی اور نباط کے بیٹے یرُبعا م کے گُناہوں سے جِن سے اُس نے اِسرا ئیل سے گُناہ کرایا باز نہ آیا۔

29 اور شاہِ اِسرا ئیل فِقح کے ایّام میں شاہِ اسُور تِگلت پِلاسر نے آ کرایُّو ن اور ابِیل بَیت معکہ اور ینُوحہَ اور قادِ س اور حصُور اور جِلعاد اور گلِیل اور نفتا لی کے سارے مُلک کو لے لِیا اور لوگوں کو اسِیر کر کے اسُور میں لے گیا۔

30 اور ہُوسِیع بِن اَیلہ نے فِقح بِن رملیا ہ کے خِلاف سازِش کی اور اُسے مارا اور قتل کِیا اور اُس کی جگہ عُزّیاہ کے بیٹے یُوتام کے بِیسویں برس بادشاہ ہو گیا۔

31 اور فِقح کے باقی کام اور سب کُچھ جو اُس نے کِیا اِسرا ئیل کے بادشاہوں کی توارِیخ کی کِتاب میں قلم بند ہیں۔

یہُوداہ کا بادشاہ یُوتام

32 اور شاہِ اِسرا ئیل رملیا ہ کے بیٹے فِقح کے دُوسرے سال سے شاہِ یہُودا ہ عُزّیاہ کا بیٹا یُوتام سلطنت کرنے لگا۔

33 اور جب وہ سلطنت کرنے لگا تو پچِّیس برس کا تھا ۔ اُس نے سولہ برس یروشلیِم میں سلطنت کی اور اُس کی ماں کا نام یرُو سا تھا جو صدُو ق کی بیٹی تھی۔

34 اور اُس نے وہ کام کِیا جو خُداوند کی نظر میں بھلا ہے ۔ اُس نے سب کُچھ ٹِھیک وَیسے ہی کِیا جَیسے اُس کے باپ عُزّیاہ نے کِیا تھا۔

35 تَو بھی اُونچے مقام ڈھائے نہ گئے ۔ لوگ ہنُوز اُونچے مقاموں پر قُربانی کرتے اور بخُور جلاتے تھے ۔ خُداوند کے گھر کا بالائی دروازہ اِسی نے بنایا۔

36 اور یُوتام کے باقی کام اور سب کُچھ جو اُس نے کِیا سو کیا وہ یہُودا ہ کے بادشاہوں کی توارِیخ کی کِتاب میں قلم بند نہیں؟۔

37 اُن ہی دِنوں میں خُداوند شاہِ ارا م رضِین کو اور فِقح بِن رملیا ہ کو یہُودا ہ پر چڑھائی کرنے کے لِئے بھیجنے لگا۔

38 اور یُوتام اپنے باپ دادا کے ساتھ سو گیا اور اپنے باپ داؤُد کے شہر میں اپنے باپ دادا کے ساتھ دفن ہُؤا اور اُس کا بیٹا آخز اُس کی جگہ بادشاہ ہُؤا۔

ابواب

1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25