3 اِن میں بُہت سے بِیمار اور اندھے اور لنگڑے اور پژمُردہ لوگ ]جوپانی کے ہِلنے کے مُنتظِر ہو کر[پڑے تھے۔
4 ]کیونکہ وقت پر خُداوند کا فرِشتہ حَوض پر اُتر کرپانی ہِلایا کرتا تھا ۔ پانی ہِلتے ہی جو کوئی پہلے اُترتا سو شِفا پاتا اُس کی جو کُچھ بِیماری کیوں نہ ہو[۔
5 وہاں ایک شخص تھا جو اڑتِیس برس سے بِیماری میں مُبتلا تھا۔
6 اُس کو یِسُو ع نے پڑا دیکھا اور یہ جان کر کہ وہ بڑی مُدّت سے اِس حالت میں ہے اُس سے کہا کیا تُو تندرُست ہونا چاہتا ہے؟۔
7 اُس بِیمار نے اُسے جواب دِیا ۔ اَے خُداوند میرے پاس کوئی آدمی نہیں کہ جب پانی ہِلایا جائے تو مُجھے حَوض میں اُتار دے بلکہ میرے پُہنچتے پُہنچتے دُوسرا مُجھ سے پہلے اُتر پڑتا ہے۔
8 یِسُو ع نے اُس سے کہا اُٹھ اور اپنی چارپائی اُٹھا کر چل پِھر۔
9 وہ شخص فوراً تندرُست ہو گیا اور اپنی چارپائی اُٹھا کر چلنے پِھرنے لگا۔وہ دِن سَبت کا تھا۔