11 اور مُوسیٰ نے اُسی دِن لوگوں سے تاکید کر کے کہا کہ۔
12 جب تُم یَردن پار ہو جاؤ تو کوہِ گرزیم پر شمعُو ن اور لاوی اور یہُودا ہ اور اِشکار اور یُوسف اور بِنیمِین کھڑے ہوں اور لوگوں کو برکت سُنائیں۔
13 اور رُوبِن اور جد اور آشر اور زبُولُون اور دان اور نفتا لی کوہِ عیبا ل پر کھڑے ہو کر لَعنت سُنائیں۔
14 اور لاو ی بُلند آواز سے سب اِسرائیلی آدمِیوں سے کہیں کہ۔
15 لَعنت اُس آدمی پر جو کارِیگری کی صنعت کی طرح کھودی ہُوئی یا ڈھالی ہُوئی مُورت بنا کر جو خُداوند کے نزدِیک مکرُوہ ہے اُس کو کِسی پوشِیدہ جگہ میں نصب کرےاور سب لوگ جواب دیں اور کہیں آمِین۔
16 لَعنت اُس پر جو اپنے باپ یا ماں کو حقِیر جانےاور سب لوگ کہیں آمِین۔
17 لَعنت اُس پر جو اپنے پڑوسی کی حدّ کے نِشان کوہٹائےاور سب لوگ کہیں آمِین۔