اِستِثنا 32:6-12 URD

6 کیا تُم اَے بے وقُوف اور کم عقل لوگو!اِس طرح خُداوند کو بدلہ دوگے؟کیا وہ تُمہارا باپ نہیں جِس نے تُم کو خرِیداہے؟اُس ہی نے تُم کو بنایا اور قیام بخشا۔

7 قدِیم ایّام کو یاد کرو۔نسل در نسل کے برسوں پر غَور کرو۔اپنے باپ سے پُوچھو ۔ وہ تُم کو بتائے گا۔بزُرگوں سے سوال کرو ۔ وہ تُم سے بیان کریں گے۔

8 جب حق تعالیٰ نے قَوموں کو مِیراث بانٹیاور بنی آدم کو جُدا جُداکِیاتو اُس نے قَوموں کی سرحدّ یںبنی اِسرائیل کے شُمار کے مُطابِق ٹھہرائِیں۔

9 کیونکہ خُداوند کا حِصّہ اُسی کے لوگ ہیں۔یعقُوب اُس کی مِیراث کا قُرعہ ہے۔

10 وہ خُداوند کو وِیرانےاور سُونے ہَولناک بیابان میں مِلا۔خُداوند اُس کے چَوگِرد رہا ۔ اُس نے اُس کی خبرلیاور اُسے اپنی آنکھ کی پُتلی کی طرح رکھا۔

11 جَیسے عُقاب اپنے گھونسلے کو ہِلا ہِلاکراپنے بچّوں پر منڈلاتا ہےوَیسے ہی اُس نے اپنے بازُوؤں کوپَھیلایااور اُن کو لے کر اپنے پروں پر اُٹھا لِیا۔

12 فقط خُداوند ہی نے اُن کی رہبری کیاور اُس کے ساتھ کوئی اجنبی معبُود نہ تھا۔