حِزقی ایل 27:5-11 URD

5 اُنہوں نے سنِیر کے سرووں سے تیرے جہازوںکے تختے بنائےاور لُبنا ن سے دیودار کاٹ کر تیرے لِئے مستُولبنائے۔

6 بسن کے بلُوط سے ڈانڈ بنائےاور تیرے تختے جزائرِ کتِّیِم کے صنوبر سے ہاتھیدانت جڑ کر تیّار کِئے گئے۔

7 تیرا بادبان مِصری مُنقّش کتان کا تھا تاکہ تیرےلِئے جھنڈے کا کام دے ۔تیرا شامیانہ جزائرِ الِیسہ کے کبُودی و ارغوانیرنگ کا تھا۔

8 صَیدا اور اروَد کے رہنے والے تیرے ملاّح تھےاور اَے صُور تیرے دانِش مند تُجھ میں تیرےناخُدا تھے۔

9 جبل کے بزُرگ اور دانِش مند تُجھ میں تھے کہ رخنہبندی کریں ۔سمُندر کے سب جہاز اور اُن کے ملاّح تُجھ میںحاضِر تھےکہ تیرے لِئے تِجارت کا کام کریں۔

10 فار س اور لُود اور فُوط کے لوگ تیرے لشکر کے جنگی بہادُر تھے ۔ وہ تُجھ میں سِپر اور خود کو لٹکاتے اور تُجھے رَونق بخشتے تھے۔

11 اروَد کے مَرد تیری ہی فَوج کے ساتھ چاروں طرف تیری شہر پناہ پر مَوجُود تھے اور بہادُر تیرے بُرجوں پر حاضِر تھے ۔ اُنہوں نے اپنی سِپریں چاروں طرف تیری دِیواروں پر لٹکائِیں اور تیرے جمال کو کامِل کِیا۔