1 خُداوند کا ہاتھ مُجھ پر تھا اور اُس نے مُجھے اپنی رُوح میں اُٹھا لِیا اور اُس وادی میں جو ہڈّ ِیوں سے پُر تھی مُجھے اُتار دِیا۔
2 اور مُجھے اُن کے آس پاس چَوگِرد پِھرایا اور دیکھ وہ وادی کے مَیدان میں بکثرت اور نِہایت سُوکھی تھِیں۔
3 اور اُس نے مُجھے فرمایا اَے آدم زاد کیا یہ ہڈّ ِیاں زِندہ ہو سکتی ہیں؟مَیں نے جواب دِیا اَے خُداوند خُداتُو ہی جانتا ہے۔
4 پِھر اُس نے مُجھے فرمایا تُو اِن ہڈِّیوں پر نبُوّت کر اور اِن سے کہہ اَے سُوکھی ہڈّ ِیو خُداوند کا کلام سُنو۔